ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کپواڑہ میں بی جے پی کارکنان پر فائرنگ کی سازش کا پردہ فاش، بی جے پی ضلع صدر سمیت دو لیڈرگرفتار

جموں وکشمیر میں کپواڑہ میں 16 جولائی کی شب بی جی پی کارکنان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد کپواڑہ کے ضلعی صدر محمد شفیع کو بی جے پی نے معطل کردیا ہے۔

  • Share this:

کپواڑہ: جموں وکشمیر میں کپواڑہ میں 16 جولائی کی شب بی جی پی کارکنان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد کپواڑہ کے ضلعی صدر محمد شفیع کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے معطل کردیا ہے۔ تفصلات کے مطابق گزشتہ دنوں گلگام کپواڑہ میں بی جے پی کارکنان پر فائرنگ کے واقعہ میں بی جی پی کے ضلع صدر کپواڑہ کے بیٹے اشفاق احمد فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا تھا اور اس وقت اسے ملیٹنٹوں کی طرف سے حملہ قرار دیا گیا تھا۔

تاہم پولس نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی اور آج پولس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ملیٹنٹوں کی طرف سے نہیں کیا گیا تھا۔ بلکہ بی جی پی کے کارکنان نے اپنی سیکورٹی بڑھانے اور پارٹی میں اپنی افادیت بڑھانے کیلئے انجام دیا اور فائرنگ میں زخمی بی جی پی کارکنان نے ایک سازش کے تحت یہ کارنامے انجام دیا۔ کپواڑہ پولس نے بی جی کے ضلع صدر کپواڑہ محمد شفیع میر اور اس کے بیٹے اشفاق احمد اور بی جی پی کے ترجمان کپواڑہ بشارت احمد کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کارکنان کی ڈیوٹی پر تعینات دو پولس اہلکاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

جموں وکشمیر میں کپواڑہ میں 16 جولائی کی شب بی جی پی کارکنان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد کپواڑہ کے ضلعی صدر محمد شفیع کو بی جے پی نے معطل کردیا ہے۔
جموں وکشمیر میں کپواڑہ میں 16 جولائی کی شب بی جی پی کارکنان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد کپواڑہ کے ضلعی صدر محمد شفیع کو بی جے پی نے معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعہ سے متعلق ابھی تک پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بی جے پی  کارکنان اپنی حفاظت کو بڑھانے اور پارٹی قیادت کی طرف سے"زیادہ توجہ" دینے کی ناکام کوشش کر رہے تھے، جس کا پولس نے پردہ فاش کیا ہے۔ اب تک پولیس نے اشفاق احمد سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری شمالی کشمیر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ضلعی صدر کپواڑہ کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے اور پارٹی نے ان سے فائرنگ  کے واقعے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے، جس میں ان کے بیٹے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پارٹی نے جی اے میر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو 25 جولائی تک رپورٹ سامنے لائے گی۔
اس واقعہ کی مزید تفتیش کے لئے محمد شفیع کو کپواڑہ پولیس نے مبینہ طور پر گرفتارکیا ہے۔ ٹاپ پولیس آفیسر نے نیوز 18 کی تصدیق کی ہے کہ ضلع صدر کے بیٹے اشفاق احمد اور بی جی پی ترجمان براے کپواڑہ بشارت احمد کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ دو پولس اہلکاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ کا کہنا کہ آنے والے دنوں میں فائرنگ کے واقع میں بڑا انکشاف ہوسکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2021 01:23 PM IST