ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں 50 کمیونٹی بنکرس کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں 50 کمیونٹی بنکر کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک سبھی بنکروں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔

  • Share this:
بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں 50 کمیونٹی بنکرس کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب
بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں 50 کمیونٹی بنکرس کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب

جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں 50 کمیونٹی بنکر کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک سبھی بنکروں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گریز کے بکتور علاقہ میں پچھلے سال کراس باڈر شیلنگ کے دوران بجرن نامی ایک گاوں مکمل طور پر جل گیا تھا ۔ جب کہ متعدد بار گریز اور بکتور میں کراس باڈر شیلنگ کی وجہ سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ان واقعات کے بعد حکومت نے گریز میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے 50  کمیونٹی بنکر تعمیر کرنے کا کام شروع کیا ۔ تاہم گریز میں تعمیراتی کام کے لئے کم سیزن دستیاب ہونے کی وجہ سے یہ بنکر گزشتہ سال مکمل نہیں ہوپائے تھے ۔ کیونکہ اس سرحدی خطے میں بھاری برف باری کی وجہ سے چھ ماہ تک تمام سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہیں ۔


ادھر ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکروں کا نوے فی صد کام ہوچکا ہے اور اگست کے آخر تک سارے بنکر مکمل ہوجائیں گے ۔ ادھر مقامی لوگ بنکروں کا تعمیراتی کام مکمل ہونے پر کافی خوش ہیں ۔ تاہم مقامی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کمیونٹی بنکروں کے ساتھ ساتھ گریز میں انفرادی سطح پر بھی بنکر تعمیر کئے جائیں ۔ تاکہ کراس باڈر شیلنگ کے دوران وہ فورا ان بنکروں میں پناہ لے سکیں ۔


انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکروں کا نوے فی صد کام ہوچکا ہے اور اگست کے آخر تک سارے بنکر مکمل ہوجائیں گے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکروں کا نوے فی صد کام ہوچکا ہے اور اگست کے آخر تک سارے بنکر مکمل ہوجائیں گے ۔


مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ زمین نہ ملنے کی وجہ سے زیادہ تر بنکر بستیوں سے دور تعمیر کئے گئے ہیں ، اس لئے ان کا مطالبہ ہے کہ بستیوں میں بھی انفرادی سطح پر چھوٹے چھوٹے بنکر تعمیر کئے جائیں ۔ ادھر ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عوام کا یہ مطالبہ پہنچ چکا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے ایک منصوبہ حکومت کو منظوری کے لئے بھیجا ہے اور حکومت سے منظوری ملنے کے بعد گریز میں مزید بنکرس تعمیر کئے جائیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 25, 2020 08:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading