ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بانڈی پورہ میں ضلع اسپتال کا تعمیراتی کام دس سال سے تشنہ تکمیل، کووڈ۔ 19 کے پیش نظر ضلع میں صحت کا شعبہ غیر مستحکم

ضلع اسپتال بانڈی پورہ کا تعمیراتی کام 2010 میں شروع ہوا تھا۔ تاہم اب جب کہ 2020 کا بھی نصف گزر چکا ہے، یہ اسپتال ابھی بھی نامکمل ہی ہے۔

  • Share this:
بانڈی پورہ میں ضلع اسپتال کا تعمیراتی کام دس سال سے تشنہ تکمیل، کووڈ۔ 19 کے پیش نظر ضلع میں صحت کا شعبہ غیر مستحکم
بانڈی پورہ میں ضلع اسپتال کا تعمیراتی کام دس سال سے تشنہ تکمیل، لوگوں نے اٹھائے سوال

سری نگر۔ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے چلتے ہر جگہ صحت کا شعبہ ان دنوں بحث کا موضوع بن گیا ہے اور اب ہر جگہ صحت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے مطالبات ہونے لگے ہیں۔ ادھر بانڈی پورہ میں بھی ان دنوں ضلع اسپتال کے تعمیراتی کام کو مکمل کرکے اسے چالو ہونے کی باتیں ہورہی ہیں وہیں پچھلے دو ماہ سے علاقے میں اس اسپتال کے چالو ہونے کو لیکر افواہوں کا دور چل رہا ہے۔


واضح رہے کہ ضلع اسپتال بانڈی پورہ کا تعمیراتی کام 2010 میں شروع ہوا تھا۔ تاہم اب جب کہ 2020 کا بھی نصف گزر چکا ہے، یہ اسپتال ابھی بھی نامکمل ہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے چلتے انتظامیہ نے دوسرے محکموں کے دفاتر اور احاطوں میں سیمپلنگ اور کوارنٹین مراکز قائم کئے ہیں کیونکہ موجودہ ضلع ہسپتال میں پہلے ہی جگہ کی تنگ دامنی کا مسلہ درپیش ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا بھی ضروری ہے کہ موجودہ ضلع اسپتال میں جگہ کی تنگ دامنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے احاطے میں لوگوں کے علاج و معالجے کے لئے عارضی شیڈ قائم کئے گئے ہیں۔


اسپتال کی تعمیر کو لیکر اگرچہ انتظامیہ نے چار بار ڈیڈ لائن مقرر کی تاہم تلخ حقیقت یہی ہے کہ ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے باوجود بھی یہاسپتال مکمل نہ ہوسکا اور اب صورت حال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ افسران اسپتال پر جاری کام کا جائزہ لینے ضرور جاتے ہیں تاہم اب وہ کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کرتے ۔ واضح رہے کہ 29 کروڑ روپیے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس اسپتال کا زیادہ تر تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے تاہم فنڈس کی مناسب واگزاری نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال کا تعمیراتی کام بار بار تاخیر کا شکار ہوا۔ ادھر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کا کہنا ہے کہ اب یہ اسپتال آئندہ کچھ دنوں میں ہی مکمل ہوجائے گا۔


 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 28, 2020 09:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading