உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: ایل او سی سے متصل جنگل میں لگی آگ پر قابو ، کئی بارودی سرنگوں میں ہوئے دھماکے

    J&K News: ایل او سی سے متصل جنگل میں لگی آگ پر قابو ، کئی بارودی سرنگوں میں ہوئے دھماکے ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News: ایل او سی سے متصل جنگل میں لگی آگ پر قابو ، کئی بارودی سرنگوں میں ہوئے دھماکے ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے پاس جنگل میں لگی آگ تیزی سے بڑھتے ہوئے مینڈھر سیکٹر میں ہندوستانی سرحد تک پھیل گئی اور کئی بارودی سرنگ دھماکے ہوئے ۔

    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے پاس جنگل میں لگی آگ تیزی سے بڑھتے ہوئے مینڈھر سیکٹر میں ہندوستانی سرحد تک پھیل گئی اور کئی بارودی سرنگ دھماکے ہوئے ۔ افسران نے بدھ کو یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ایل او سی کے پار ایک جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جو تیزی سے آگے بڑھی ۔ افسران نے کہا کہ آگ نے تقریبا آدھے درجن باردوں سرنگوں میں دھماکہ کیا جو دراندازی کو روکنے والے نظام کا حصہ تھیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بارہمولہ گرنیڈ حملہ میں جاں بحق رنجیت سنگھ کی آخری رسومات ادا، مقتول کی بیٹی نے دہشت گردوں سے پوچھا یہ بڑا سوال


      انہوں نے کہا کہ جنگل میں پچھلے تین دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے اور ہم فوج کے ساتھ مل کر اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ادھر فاریسٹر کنار حسین شاہ نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تھا ، لیکن بدھ کی صبح یہ درمشال بلاک میں شروع ہوئی اور تیز ہواوں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں فوج کی مدد لی گئی اور اس سے آگ پر قابو پالیا گیا ، کیونکہ یہ سرحدی گاوں کے پاس پہنچ گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیری پنڈت کشمیر کا اہم حصہ، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں: درخشان اندرابی


      افسران نے بدھ کو کہا کہ راجوری ضلع میں سرحد کے پاس سندربنی علاقہ میں ایک اور بھیانک آگ لگ گئی ، جو گمبھیر ، نکا ، پنج گریئے، براہمن ، موگلا سمیت دیگر جنگلاتی علاقے میں پھیل گئی ۔ کالاکوٹ کے کلار، رنتھل، چنگی جنگلوں میں بھی آگ لگی ۔

      آگ سیما پار سے لگی اور اوپری کانگڑا اور ڈاک بنیاد کے ایل او سی علاقوں میں پھیل گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگل کی آگ پر کسی انسانی نقصان کے بغیر قابو پالیا گیا ۔ افسران نے بتایا کہ جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد سے متصل زرعی علاقوں میں بھیانک آگ لگ گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ بی ایس ایف کی بیلی عظمت بورر آوٹ پوسٹ ( بی او پی) قریب کئی کلو میٹر کے علاقے میں پھیل گئی ، انہوں نے کہا کہ اس پر قابو پالیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: