ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

 جموں وکشمیر میں کورونا کی لمبی چھلانگ، جموں نکلا کشمیر سے آگے، ایک دن میں 1617 نئےمعاملے 

جموں کشمیر میں کووڈ- 19 کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں. آج ان معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ کل ملا کر 1617 نئے معاملے درج کئے گئے، جن میں سے روایت کے برعکس جموں صوبہ سے زیادہ معاملے آرہے ہیں۔

  • Share this:
 جموں وکشمیر میں کورونا کی لمبی چھلانگ، جموں نکلا کشمیر سے آگے، ایک دن میں 1617 نئےمعاملے 
 جموں وکشمیر میں کورونا کی لمبی چھلانگ، جموں نکلا کشمیر سے آگے: فائل فوٹو

سری نگر: جموں کشمیر میں کووڈ- 19 کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں. آج ان معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ کل ملا کر 1617 نئے معاملے درج کئے گئے، جن میں سے روایت کے برعکس جموں صوبہ سے زیادہ معاملے آرہے ہیں۔ آج

جموں صوبہ سے 894 کووڈ-19 معاملے درج کئے گئے جن میں سے اکیلے جموں ضلع میں 583 معاملے پائے گئے۔ کشمیر وادی میں میں 723 معاملے درج کئے گئے، جن میں سے سب سے زیادہ 260 معاملے سری نگر ضلع میں پائے گئے ہیں۔ اس طرح جموں وکشمیر میں اب کل کووڈ-19 مثبت کیس اب 47542 تک پہنچ گئے ہیں۔

جموں وکشمیر میں ایکٹیو مثبت کووڈ-9 معاملوں کی بات کریں تو جموں صوبہ اب کشمیر سے آگے نکل گیا ہے۔ جہاں جموں صوبہ میں اب یہ تعداد 6608 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں کشمیر میں بہتر ریکوری کے سبب ایکٹیو مثبت معاملے 6231 ہیں۔ گزشتہ ہفتے یعنی 2 ستمبر کو کشمیر میں ایکٹیو مثبت معاملوں کی تعداد 5581 تھی اور جموں صوبہ میں یہ تعداد 2495 ہی تھی یعنی پچھلے ایک ہفتے میں جموں میں ایکٹیو مثبت معاملوں میں 4113 کا اضافہ ہوا ہے۔ آج جموں وکشمیر میں کل 17 اموات ہوئی، جن میں سے جموں میں 10 اورکشمیر وادی میں 07 اموات ہوئی ہیں۔

پچھلے ایک ہفتے کے ڈاٹا کا تجزیہ کرنے پر صاف ہوتا ہے کہ جموں میں اب وائرس نے تیزی سے جال بچھانا شروع کر دیا ہے۔ستمبر 2 سے لے کر9 ستمبر تک کے اس ہفتے میں کل 134,595 کووڈ-19 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 8678 یعنی 6 فیصد سے زائد مثبت پائے گئے۔ ان مثبت معاملوں میں جموں صوبہ میں 4801 یعنی 55 فیصد مثبت پائے گئے اور کشمیر سے 3877 مثبت پائے گئے ہیں۔ ایکٹیو مثبت معاملوں کی بات کریں تو کل 4786 ایکٹیو مثبت معاملوں میں 86 فیصد جموں صوبہ میں ہیں اور کشمیر میں 14 فیصد یعنی 673 ایکٹیو مثبت معاملے درج ہیں۔ اموات اور مریضوں کی صحتیابی کے معاملے میں بھی جموں میں حالات خراب ہورہے ہیں۔ 9 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں کل 100 اموات ہوئیں جن میں سے جموں میں 48 اور کشمیر میں 52 اموات ہوئی ہیں۔ پچھلے ہفتے یعنی 26 اگست سے 2 ستمبر تک حالات بالکل اس کے برعکس تھے۔ اس عرصہ میں 4384 کووڈ معاملے درج کئے گئے۔ یعنی مثبت معاملے کل ٹیسٹوں کا 4.6 فیصد تھا۔ جموں میں اس دوران کل مثبت کیسوں کا 38.5 فیصد اور کشمیر میں 2996 یعنی 61.5 فیصد نئے کووڈ مریض پائے گئے۔ اموات کا موزانہ کریں تو 26 اگست سے دو ستمبر تک ایک ہفتے میں ہوئی کل 75 اموات میں سے جموں صوبہ میں صرف 21 اموات ہوئیں جبکہ کشمیر وادی میں 54 اموات واقع ہوئیں۔ مریضوں کی بہتر صحتیابی اور اموات میں کچھ حد تک کمی کے چلتے اس ہفتے کشمیر میں جموں کے مقابلے میں کووڈ کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading