ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا پازیٹیو ڈاکٹر محمد اشرف کا انتقال، علاقہ ماتم کدے میں تبدیل، وادی سوگوار

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد اشرف میر ساکن کنج بل نے اتوار صبح صورہ سکمز اسپتال میں کچھ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد اس دنیائے فانی سے رحلت کرگئے۔

  • Share this:
کورونا پازیٹیو ڈاکٹر محمد اشرف کا انتقال، علاقہ ماتم کدے میں تبدیل، وادی سوگوار
کورونا پازیٹیو ڈاکٹر محمد اشرف کا انتقال، علاقہ ماتم کدے میں تبدیل، وادی سوگوار

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد اشرف میر ساکن کنج بل نے اتوار صبح صورہ سکمز اسپتال میں کچھ روز تک زیر علاج رہنے کے بعد اس دنیائے فانی سے رحلت کرگئے۔ مرحوم ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں بحثیت میڈیکل افسر کے طور پرتعینات تھے، جہاں انہیں اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اشرف ایک فرنٹ لائن کوڈ وورئیر تھا، جس سے ڈیوٹی کے دوران کووڈ انفیکشن ہو گیا تھا۔ انہوں نے ابھی کئی مثبت مریضوں کا علاج کیا ہے، جو صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔


ڈاکٹر محمد اشرف کی حالت دو ہفتے قبل پیچیدہ ہونے کے بعد اسے سکمز سری نگر منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسے بعد میں وہاں سے انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن دوطرفہ نمونیا کی وجہ سے اسے سانس لینے میں کافی دقتوں کا سامنا درپیش آ رہا تھا، جس وجہ سے آخر کار اتوار کے صبح بہادر ڈاکٹر زندگی کا جنگ ہارگیا۔ ڈاکٹر اشرف کے فوت ہونےکی خبر پھیلتے ہی ان کے علاقے میں صف ماتم چھا گیا، جہاں ہر آنکھ نم تھی۔ اس دوران دن کے 11 بجے کے قریب انہیں اپنے آبائی گاوں واقع کونج بل پانپور میں پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحدکردیا گیا ہے۔ ان کے جنازے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر، تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین، بلاک میڑیکل آفسر پانپور گلزار احمد کے علاوہ دیگر کئی سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ بلاک میڑیکل آفسر پانپور گلزار احمد نے کہا ڈاکٹر اشرف ایک قابل ڈاکٹر تھے اور انہوں ہمیشہ ایمانداری سے اپنا کام انجام دیا ہے اور مذکورہ ڈاکٹر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا مخالف جنگ میں اپنا کلیدی رول ادا کر رہا تھا، جس دوران وہ خود کورونا انفیکشن کا شکار ہوگیا ہے۔ مقامی آبادی نے ڈاکٹر کی موت پر سخت رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹر ایک انسان دوست شخصیت تھے اور انہوں نے ابھی تک ایماندارانہ طور اپنا فرض نبایا تھا۔ دوسری جانب جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سکریٹری محمد یاسین پسوال نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر ایک ایماندار فرض شناس اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے۔ دوسری جانب ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر محمد اشرف کے تئیں خراج عقیدت پیش کی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر ظہور احمد میر اور ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 10, 2020 01:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading