ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ کے کورونا ویریئرس ڈاکٹر محمد اشرف میر کو بعد از مرگ انظامیہ نے اعزاز سے کیا سرفراز

74 ویں یوم آزادی کی تقریب کے دوران پلوامہ کی پولیس لائنز میں یوم آزادی کی تقریب میں مرحوم ڈاکٹر اشرف میرکو یاد کرکے شاندار خراج عقیدت پیش کرکے اُس کو اعزاز سے نوازا گیا، جوکہ مرحوم ڈاکٹر محمد اشرف کے بیٹے نے حاصل کیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ کے کورونا ویریئرس ڈاکٹر محمد اشرف میر کو بعد از مرگ انظامیہ نے اعزاز سے کیا سرفراز
جموں وکشمیر: پلوامہ کے کورونا ویریئرس ڈاکٹر محمد اشرف میر کو بعد از مرگ انظامیہ نے اعزاز سے کیا سرفراز

پلوامہ: کووڈ-19 کے دوران اپنی بہتر خدمات کو انجام دینے والے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری افراد کو آج یوم آزادی کی تقریب کے دوران پلوامہ میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کورونا واریئرس (Corona WARRIORS) میں ضلع پلوامہ کے پانپور قصبے سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر محمد اشرف میر کو بھی کورونا وائرس کے دوران  خدمات انجام دینے میں کورونا مثبت ہونے سے زندگی کی جنگ ہارگئے تھے۔


آج پلوامہ کی پولیس لائنز میں یوم آزادی کی تقریب میں مرحوم ڈاکٹر اشرف میرکو یاد کرکے شاندار خراج عقیدت پیش کرکے اُس کو اعزاز سے نوازا گیا، جوکہ مرحوم ڈاکٹر محمد اشرف کے بیٹے نے حاصل کیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف میر ضلع پلوامہ کے ایسے پہلے کورونا ویریئرس بن گئی ہیں، جوکہ اس وبائی بیماری کی زد میں آکر اپنی جاں گنواں بیٹھے ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر اشرف پلوامہ اسپتال میں تعینات تھے اور کورونا کے مثبت آنے کے بعد اُنہیں اگرچہ سکمز سری نگر میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم حال ہی میں اُن کی موت واقع ہوئی۔ اُن کی وفات پر مخلتف انجمنوں نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، آج یوم آزادی کی تقریب میں پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لانگر نے اُن کی خدمات کو یاد کرکے اُنہیں وفات کے بعد اعزاز سے نوازا گیا۔


مرحوم کے بیٹے کا ماننا ہے کہ اُنہیں اپنے والد پر ہمیشہ فخر رہےگا اور اُن کی سماجی خدمات کو وہ بھی آگے لے جائیں گے۔ تاہم مرحوم ڈاکٹر اشرف میر کے فرزند ابوبکر نے یوم آزادی کی تقریب پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کے والد کی خدمات کو یاد کرنے کے لئے پانپور سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا نام اُن کے والد کے نام سے رکھا جائے۔ تاکہ جو خدمت خلق کا شمع اُن کے والد نے جلایا ہے، وہ ہمیشہ ہی لوگوں کو یاد رہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 15, 2020 11:49 PM IST