உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: گلمرگ میں کورونا وائرس نے دی دستک، سرمائی کھیلوں مقابلوں اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لینے والے 65 بچے آئے کورونا پازیٹیو

    جموں وکشمیر: گلمرگ میں کورونا وائرس نے دی دستک, سرمائی کھیلوں مقابلوں اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لینے والے 65 بچے آئے کورونا پازیٹیو

    جموں وکشمیر: گلمرگ میں کورونا وائرس نے دی دستک, سرمائی کھیلوں مقابلوں اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لینے والے 65 بچے آئے کورونا پازیٹیو

    سیاحتی مقام گلمرگ میں کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے۔ سرمائی کھیلوں، مقابلوں اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لینے والے 65 بچے مثبت آئے۔ جموں وکشمیر ونٹر گیمز ایسوسی ایشن نے اپنی طرف سے کی جانے والی سرمائی کھیل سرگرمیوں کو فلحال موخر کرنے کاکیا اعلان۔

    • Share this:
    گلمرگ: دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی اب باضابطہ طور پرکورونا وائرس نےدستک دی۔ یہاں جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع سے سرمائی کھیلوں کی تربیت اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آئے ہوئے بچوں میں سے آج 65 بچوں کے نمونے مثبت آئے، جس سے گلمرگ میں سراسیمگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ وہیں گلمرگ میں قائم جموں وکشمیر بنک کے کئی ملازمین کے کووڈ کے نمونے مثبت آنے کے بعد بنک انتظامیہ نے بنک کو فی الحال احتیاطی طور پر بند کردیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق گلمرگ گنڈولہ میں تعینات کئی ملازمین کے ٹسٹ بھی مثبت آئے۔

    ٹنگمرگ گلمرگ کے کووڈ نوڈل آفیسر ڈاکٹر ایاز نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں چند پہلے ان بچوں کے نمونے حاصل کئے گئے، جن میں سے 65 بچوں کے نمونے مثبت سامنے آئے۔ وہی سب ڈویژن ٹنگمرگ میں بھی سو کے قریب لوگوں کے نمونے مثبت آئے ہیں۔ گلمرگ میں کووڈ کے مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر ونٹر گیمز ایسوسی ایشن نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے گلمرگ میں اپنی طرف سے کی جانے والی سرمائی کھیل سرگرمیوں کو فی الحال موخر کرنے کا اعلان کیا۔

     ٹنگمرگ گلمرگ کے کوویڈ نوڈل آفیسر ڈاکٹر ایاز نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں چند پہلے ان بچوں کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 65 بچوں کے نمونے مثبت سامنے آئے۔ وہی سب ڈیوژن ٹنگمرگ میں بھی سو کے قریب لوگوں کے نمونے مثبت آئے ہیں۔

    ٹنگمرگ گلمرگ کے کوویڈ نوڈل آفیسر ڈاکٹر ایاز نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں چند پہلے ان بچوں کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 65 بچوں کے نمونے مثبت سامنے آئے۔ وہی سب ڈیوژن ٹنگمرگ میں بھی سو کے قریب لوگوں کے نمونے مثبت آئے ہیں۔


    ایسوسی ایشن کے صدر محمد عباس وانی نے نیوز 18 اردو کے ہمارے نمائندے کو فون پر تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 17 جنوری سے ایسوسی ایشن کی طرف گلمرگ میں کھیل سرگرمیاں شروع ہونے والی تھی۔ وہ فی الحال ایسوسی ایشن نے موخر کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ رہنما خطوط پر عمل کریں۔ ساتھ ہی ماسک کا بھر پور استعمال کریں۔ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔ گلمرگ میں موجود سیاحوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں کو بھی باخبر کیا جاتا ہے کہ وہ ماسک پہن کر ہی گلمرگ کی سیر کریں۔ دوسری جانب مقامی لوگوں نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی کہ پہلے کی طرح ٹنگمرگ میں ہی کووڈ ٹیسٹنگ کاسینٹر قائم کیا جانا چاہے۔ تاکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کا بروقت ٹیسٹنگ ہو۔ ایک مقامی نوجوان اشفاق احمد نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ محکمہ صحت نے کووڈ کی پہلی لہر کے دوران ٹنگمرگ میں کووڈ ٹیسٹنگ کا سنٹر قائم کیا تھا، جس سے گلمرگ جانے والے لوگوں کی بروقت کووڈ جانچ ہوتی تھی۔ تاہم بدقسمتی سے اس سنٹر کو وہاں سے ہٹایا گیا۔

    اشفاق احمد نے مزید بتایا کہ آج گلمرگ میں کووڈ نے جو دستک دی وہ اسی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سنٹر یہاں قائم ہوتا تو گلمرگ جانے والے سرمائی کھیلوں سے منسلک بچوں کے نمونے ٹنگمرگ سے ہی حاصل ہوتے اور کووڈ اثرات کے بغیر ہی لوگوں کو گلمرگ جانے کی اجازت دی جاتی، جس سے اس تیسری خطرناک لہر سے گلمرگ کسی حد محفوظ رہ سکتی۔ دوسری جانب، ڈائریکٹر ٹورازم ڈاکٹر جی این یتو نے کچھ روز قبل ہی گلمرگ میں میٹنگ کے دوران اس بات کی حامی بھری تھی کہ ٹنگمرگ میں گزشتہ برسوں کی طرح کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے سنٹر قائم کیا جائے تاکہ سیاحوں اور عام لوگوں کی وقت پر کووڈجانچ ہوسکے۔ دوسری جانب، گلمرگ میں محکمہ صحت کی ٹیم ہوٹلوں اور مختلف ہٹس میں جا کر لوگوں اور سیاحوں کے نمونے حاصل کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں گلمرگ میں رہنے کے لئے بہتر قیام گاہ اور کھانے پینے کا انتظام فراہم کیا جائے۔ تاکہ وہ بھر وقت متاثرین تک پہنچ سکیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: