ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : مزید سات پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو ، ایک کنبہ کو صحتیاب ہونے کے بعد پھر ہوا انفیکشن

جموں و کشمیر میں آج کووڈ 19 کے 101 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ ان نئے معاملات میں ضلع بڈگام کے ماگام پولیس اسٹیشن میں تعینات 7 پولیس اہلکار شامل ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : مزید سات پولیس اہلکار کورونا پازیٹیو ، ایک کنبہ کو صحتیاب ہونے کے بعد پھر ہوا انفیکشن
علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں آج کووڈ 19 کے 101 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ ان نئے معاملات میں ضلع بڈگام کے ماگام پولیس اسٹیشن میں تعینات 7 پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ ان معاملات کے سامنے آنے کے بعد ذرائع کے مطابق پورے پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اندر ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کسی کو باہر سے بغیر اشد ضرورت کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ حالانکہ پولیس کے مطابق جن پولیس اہلکاروں کو کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے ، وہ کچھ دن قبل  ہی کوارنٹائن کئے گئے تھے ، لیکن وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ۔


دراصل پولیس اسٹیشن ماگام کے 12 اہلکاروں کو ایک اسکریننگ کے دوران الگ کیا گیا تھا اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے اور آج ان میں سے سات مثبت پائے گئے ۔ کشمیر وادی میں آج تک 115 کے قریب پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ منگل کو جموں و کشمیر میں 101 نئے معاملات میں کشمیر وادی میں 47 اور جموں میں 54 معاملات پائے گئے ۔ سرکار کی طرف سے جاری روزانہ اعداد وشمار میں 91 معاملات ہی بتائے گئے تھے ، لیکن رات کو سکمز سرینگر میں 10 اور نئے معاملات سامنے آئے ۔


کشمیر کے نئے معاملوں میں چھ افراد پر مشتمل ایک ایسا خاندان بھی شامل ہے ، جو دوسری بار کووڈ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ضلع بارہمولہ کے ہردا چھلو علاقہ کا یہ خاندان کچھ دن قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ، لیکن آج انھیں پھر کورونا مثبت پایا گیا ۔ اس سلسلہ میں جب نیوز18 اردو نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور میں کورونا نوڈل افسر ڈاکٹر رودیانہ مقبول سے بات کی ، تو انھوں نے بتایا کہ تقریبا بیس دن قبل یہ خاندان کورونا مثبت پایا گیا تھا اور داخل کیا گیا تھا ۔ ضوابط کے مطابق کوارنٹائن کا وقفہ پورا کرنے کے بعد جب ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو ان میں سے چھ افراد پہلے منفی اور پھر دو دوبارہ مثبت پائے گئے ۔


جب ڈاکٹر رودیانہ سے پوچھا گیا کہ دوبارہ انفیکشن کیسے ہو سکتا ہے اور کیا مریض کے جسم میں وائرس کے خلاف مدافعت پیدا نہیں ہوتی ، تو انھوں نے کہا کہ دراصل کورونا اٹھائیس دن کے بعد بھی ظاہر ہوتا ہے اور ایسا ہوسکتا ہے کہ ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہو ۔ بہر حال ہرد اچھلو کا یہ خاندان ایک بار پھر سوپور کے کورونا اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ اسی دوران جموں و کشمیر میں کورونا معاملات کی کل تعداد 1769 ہوگئی ہے ، جن میں سے 912 ایکٹیو کیسز ہیں اور ابھی تک 24 کی موت واقع ہوئی ہے۔
First published: May 27, 2020 12:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading