ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ڈپٹی چیف میڈیکل افسر کورونا پازیٹیو ، 80 نئے معاملات آئے سامنے ، ایک اور مریض کی موت

ہفتہ کو سامنے آئے نئے کووڈ کیسوں میں ایک ڈپٹی چیف میڈیکل افسر بھی شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ معاملات ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ڈپٹی چیف میڈیکل افسر کورونا پازیٹیو ، 80 نئے معاملات آئے سامنے ، ایک اور مریض کی موت
علامتی تصویر

جموں و کشمیر ( Jammu and Kashmir ) میں ہفتہ کو کووڈ19  ( Covid-19 ) کے 80 نئے معاملات سامنے آئے ، جن میں سے کشمیر وادی میں 59 اور جموں میں 21 کیس درج کئے گئے ۔ ہفتہ کو سامنے آئے نئے کووڈ کیسوں میں ایک ڈپٹی چیف میڈیکل افسر بھی شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ معاملات ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہاں سے 36 نئے معاملات سامنے آئے ، جن میں سے اکثر حال ہی میں بیرونی ریاستوں سے گھر لوٹے افراد شامل ہیں ۔ اس طرح ضلع کپواڑہ اب کووڈ ۱۹ ایکٹیو کیسوں میں 94 معاملات کے ساتھ  تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ جبکہ کولگام ضلع اس اعتبار سے پہلے اور اننت ناگ دوسرے نمبر پر ہے۔


آج کے معاملات میں جموں کے رامبن ضلع میں 14 ، اننت ناگ میں 6 ، کولگام میں 5 ، بارہمولہ ، پلوامہ اور جموں ضلع سے چار چار کووڈ معاملات سامنے آئے ہیں ۔ سرینگر میں آج تین نئے معاملات درج کیے گئے ہیں ۔ ضلع سرینگر میں اب تک کل مثبت پائے گئے 179 معاملات میں سے صرف 54 ایکٹیو پازیٹیو ہیں ۔ یہاں ابھی تک 119 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 6 کی موت واقع ہوئی ہے ۔ آج سرینگر سے تعلق رکھنے والے 20 مریضوں کو کے ایل این ایم اسپتال سرینگر سے چھٹی دیدی گئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں کے کام کی سراہنا کی اور ساتھ ہی مریضوں کے حوصلے کی بھی تعریف کی ۔ ادھر آج ایک اور ڈاکٹر کووڈ ۱۹ مثبت پائی گئی ۔ یہ ڈاکٹر چیف میڈیکل افسر کے طور کام کررہی تھی۔


ادھر ہفتہ کو جموں و کشمیر میں 54 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔ سکمز اسپتال  سرینگر میں آج ایک مریض کی موت ہوئی ۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق ارنہال بٹینگو ، اننت ناگ کی 55 سالہ خاتون کووڈ 19 کے علاؤہ کئی اور بیماریوں میں مبتلا تھیں ۔ یہ جموں وکشمیر میں کووڈ 19 کی 21 ویں موت ہے۔


آج کے ۸۰ معاملات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب کووڈ 19 کے کل کیس 1569 ہوگئے ہیں ، جن میں سے 1330 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے ۔ کل ملا کے جموں و کشمیر میں 774 مریض ابھی تک صحتیاب ہوئے ہیں ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور سرکاری عہدیداروں کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ریاستوں سے گھر لوٹے افراد میں کئی کووڈ ۱۹ مثبت آنے کی وجہ سے ہورہا ہے۔
First published: May 23, 2020 10:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading