ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : لاک ڈاون کے دروان بین الاقوامی کک باکسر زینب مشتاق کی انوکھی پہل ، غریبوں کی اس طرح کررہی ہیں مدد

زینب کے والد مشتاق احمد نے بتایا کہ لاک ڈاون شروع ہوتے ہی ان کی بیٹی نے جب ماسکس بنانے کی بات کہی ، تو انہیں قلبی سکون حاصل ہوا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : لاک ڈاون کے دروان بین الاقوامی کک باکسر زینب مشتاق کی انوکھی پہل ، غریبوں کی اس طرح کررہی ہیں مدد
جموں و کشمیر : لاک ڈاون کے دروان بین الاقوامی کک باکسر زینب مشتاق کی انوکھی پہل ، غریبوں کی اس طرح کررہی ہیں مدد

کشمیر میں کورنا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ لاک ڈاون کے چلتے حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ  فیس ماسکس کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ  مختلف کھیلوں میں اپنا لوہا منوانے والے کم سن کھلاڑی بھی سامنے آگئے ہیں ۔ شمالی کشمیرکے ٹنگمرگ کے کلوارہ گاوں سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ انٹرنیشنل کک باکسنگ کھلاڑی زینب مشتاق نے بازاروں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے درکار ماسکس کی عدم موجودگی کے بعد اپنے علاقے میں غریب اور مفلس لوگوں کےلئے ماسکس بنانا شروع کردیا ہے ۔


زینب مشتاق نے نیوز 18 اردوکو بتایا کہ انہوں نے جہاں کک باکسنگ کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے ، وہیں ان نامساعد حالات میں گھرمیں رہ کربھی وہ سماج میں موجود غریب لوگوں کے لئے کچھ  کرنا چاہتی ہیں۔ زینب مشتاق اپنے اخراجات سے ماسکس بنا رہی ہیں ۔ وہ ماسکس بنا کرایک تو خود لوگوں میں تقسیم کرتی ہیں وہیں اپنے والد کے ذریعہ سے دور دراز علاقوں کے لوگوں میں مفت ماسکس تقسیم کروارہی ہیں ۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے غریبوں پر ان کی زیادہ ترجیح مرکوز ، جن کو ماسک نہیں مل پارہا ہے ۔ زینب نے اب تک تقریبا ایک ہزار ماسکس تیار کئے ہیں ۔ زینب نے مزید بتایا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہر ایک کو اپنی صلاحیتوں کو بروکار لانا چاہئے اوراس مصیبت کی گھڑی میں مل جل کر کام کریں ، اپنا اور ایک دوسرے کاخیال رکھیں ۔ زینب کے والد مشتاق احمد نے بتایا کہ لاک ڈاون شروع ہوتے ہی ان کی بیٹی نے جب ماسکس بنانے کی بات کہی ، تو انہیں قلبی سکون حاصل ہوا ۔ بعد میں ان کومواد فراہم کیا ، تب سے وہ اس کام میں مصروف ہے ۔


زینب مشتاق کے والد سیاحتی مقام گلمرگ میں ملکی وغیر ملکی سیاحوں کے لئے گائیڈ کا  کام کرتے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخ سے گلمرگ میں سیاحتی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا تھا۔ اس کے بعد سیاحتی شعبہ کو  پٹری پردوربارہ لوٹ آنے کی امید تھی ، توکورنا کی مہلک بیماری نے تمام  امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ غورطلب بات یہ ہے کہ زینب مشتاق نے بین الا قوامی کک باکسنگ کے مقابلوں میں اب تک ایک سونے اور ایک کا نسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ ساتھ ہی وہ قومی مقابلوں میں بھی کئی سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کر چکی ہیں ۔ ٹنگمرگ میں زینب کے ماسکس بنانے کی پہل پر لوگ خوب ستائش کر رہے ہیں ۔
First published: Apr 13, 2020 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading