ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا کے 20 نئے معاملات آئے سامنے ، متاثرین کی تعداد میں اب تیسرے نمبر پر شوپیاں

جموں و کشمیر میں سامنے آئے نئے معاملات میں سے 9 کا تعلق بانڈی پورہ سے ، 5 کا شوپیاں سے ، چار کا کپواڑہ سے اور 2 کا تعلق بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ علاقے سے ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا کے 20 نئے معاملات آئے سامنے ، متاثرین کی تعداد میں اب تیسرے نمبر پر شوپیاں
علامتی تصویر

جموں و کشمیر ( Jammu and Kashmir ) میں جمعہ کو کووڈ 19 ( Covid-19 ) کے 20  نئے معاملات درج کئے گئے ۔ ان میں سے 9 کا تعلق بانڈی پورہ سے ، 5 کا شوپیاں سے ، چار کا کپواڑہ سے اور 2 کا تعلق بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ علاقے سے ہے ۔ ان نئے معاملات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 454 ہوگئی ہے ۔ متاثرین میں سے 340 ایکٹیو ہیں جبکہ 109 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 5 کی موت واقع ہوچکی ہے۔ شوپیاں ضلع اور خاص طور سے یہاں کا ہیر پورہ علاقہ کورونا وائرس کے شکنجے میں ہے ۔


گزشتہ چار دن یعنی 21 اپریل سے لے کر 24 اپریل تک جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے کل 86  معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے 38 معاملات درج کئے گئے ۔ ان 38 معاملات میں سے صرف ہیر پورہ علاقہ سے 33 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ 20 اپریل تک شوپیاں ضلع میں کووڈ 19 کے صرف 22 معاملات پائے گئے تھے ، جو 24 اپریل کو بڑھ کر 60 تک پہنچ گئے ہیں ۔ اس طرح شوپیاں جموں کشمیر کویڈ معاملوں میں اب بارہمولہ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔


ادھر بانڈی پورہ 108 معاملوں کے ساتھ وائرس کی زد میں ہے۔ بانڈی پورہ میں گنڈ جہانگیر کے بعد اب گنڈ کیسر وائرس کے گھیرے میں ہے ۔ جموں و کشمیر میں حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا دی گئی ہے اور وائرس کے ہاٹ اسپاٹس میں پوری آبادی کا کووڈ ٹیسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد یعنی 397 صرف کشمیر صوبہ میں ہے ۔

First published: Apr 24, 2020 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading