ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی نے تیار کیا روحدار نامی وینٹی لیٹر ، جانئے کچھ خاص باتیں

یونیورسیٹی کے ڈی آئی سینٹر میں کام کر رہے افراد نے کم قیمت میں ایک ایسا وینٹی لیٹر تیار کیا ہے ، جوٹیکنالوجی کے لحاظ سے مضبوط اور دیگر وینٹی لیٹروں کے بہ نسبت کافی چھوٹا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی نے تیار کیا روحدار نامی وینٹی لیٹر ، جانئے کچھ خاص باتیں
جموں و کشمیر : اونتی پورہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی نے تیار کیا روحدار نامی وینٹی لیٹر ، جانئے کچھ خاص باتیں

پوری دنیا کو مہلک کورونا وائرس نے اپنی زد میں لے کر خوف و دہشت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ اس وائرس سے چھٹکارہ پانے کے لیے دنیا کے بڑے بڑے سائنسداں اور ماہرین اپنے اپنے انداز میں تحقیقی پہل کررہے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ ڈیزائن انوینشن سینٹر میں کام کررہا عملہ بھی موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے پہل کررہا ہے ۔ وادی کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹروں کی کمی کو دور کرنے کی غرض سے شعبہ کے انچارج ڈاکٹر شاہکار نحوی نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان حالات میں دن و رات محنت کرکے روحدار نامی وینٹی لیٹر تیار کیا ہے ۔


ان کہنا ہےکہ یہ وینٹی لیٹر جلد ہی وادی کے بڑے طبی ادارے سکمز کے لیے وقف کیا جائے گا ۔ تاہم ابھی اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔ نحوی نے بتایا کہ انجینئرنگ کے نقطہ نظر سے وینٹی لیٹر تیار ہے ۔ تاہم میڈیکل سطح پر اس کو پرکھنا ابھی باقی ہے ۔ اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مشتاق احمد صدیقی نے ڈی آئی سی سینٹر میں کام کررہے عملہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے اگرچہ اس وقت ملک پریشانی میں مبتلا ہے اور کبھی بھی ان حالات میں بیماروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے اور وادی کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹروں کی موجودہ کمی کو لے کر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ یونیورسیٹی کے ڈی آئی سینٹر میں کام کر رہے افراد نے کم قیمت میں ایک ایسا وینٹی لیٹر تیار کیا ہے ، جوٹیکنالوجی کے لحاظ سے مضبوط اور دیگر وینٹی لیٹروں کے بہ نسبت کافی چھوٹا ہے ۔ وہی اس اقدام کی عوامی سطح پر بھی کافی سرہانا کی جارہی ہے ۔


واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے اسپتالوں میں وینٹی لیٹروں کی کمی کی وجہ سے یہاں کے لوگ کافی فکر مند تھے ۔ تاہم یونیورسیٹی کے اس اقدام سے لوگوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وادی میں کافی صلاحیتں موجود ہیں ۔ صلاحیتوں سے بھر پور لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں باقی اداروں کو بھی ایسے کام انجام دینے کا مشورہ دیا ۔
First published: Apr 23, 2020 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading