ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کپوارہ میں قصبے کے سبھی تاجروں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم ، جانئے کیا ہے وجہ

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرک نے ضلع میں کورونا کے کیسوں کے اضافہ کو لے کر قصبے میں آنے والے تمام تاجروں کو ٹیسٹ کرانے کا حکم نامہ جاری کیا اور دکانداروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کپوارہ میں قصبے کے سبھی تاجروں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم ، جانئے کیا ہے وجہ
جموں و کشمیر : کپوارہ میں قصبے کے سبھی تاجروں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم ، جانئے کیا ہے وجہ

کوررنا وائرس کے پھیلاو اور روک تھام کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سرکاری سطح پر کوششیں جاری ہیں ۔ تاہم کرورنا کے کیسوں میں روز بہ روز شدت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جارہی ۔ ادھر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرک نے ضلع میں کورونا کے کیسوں کے اضافہ کو لے کر قصبے میں آنے والے تمام تاجروں کو ٹیسٹ کرانے کا حکم نامہ جاری کیا اور دکانداروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ۔ وہیں ڈپٹی کمشنر نے عید کے پیش نظر 28 جولائی  سے 30 جولائی  تک لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا حکم جاری کیا گیا ، جس کے کے پیش نظر تاجروں نے راحت کی سانس لی ۔ تاہم کووڈ ۱۹  ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی دوکاندار کو دوکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔


ادھر ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرانڈنٹ کا کورورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ میں کھلبلی مچ گئی ۔ وہی کپواڑہ میں ای ایس ایس بی ای ای نامی ایک نجی اسپتال کے مالک وسینئر سرجن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے قصبے میں مریضوں ، اسپتال انتظامیہ و نیم طبی عملہ میں تشویش پائی جارہی ۔ اسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ وہیں انتظامیہ نے ایک فیصلہ کے تحت نجی اسپتال کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔ تاکہ اسپتال میں آنے والے لوگوں کو انفیکشن میں نہ ہو ۔


اس دوران کورونا وائرس کے پھیلاو اور روک تھام کے سلسلے میں ہندواڑہ اور کپواڑہ پولیس نے ایک انوکھے انداز میں کپوارہ اور ہندوارہ کے مختلف بازاروں میں ایک پولیس ریلی کا انعقاد کیا ، جس میں لوگوں کو تاکید کی جا رہی تھی کہ وہ لاک ڈاون کو فالو کریں ۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں ۔ ضلع میں تعینات پولیس سربراہان ، پولیس ٹیم کے ہمراہ اس ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔


جگہ جگہ پر پولیس اہلکار اس بیماری کی روک تھام اور پھیلاو کے متلعق لوگوں کو جانکاری دے رہے تھے ۔ پولیس کی اس انوکھی پہل نے پورے ضلع  میں لوگوں میں ایک اچھا پیغام پہنچایا ہے ۔ لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جانکاری سے عوام کا بھی حوصلہ بڑھے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2020 05:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading