உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu: سیکورٹی جوان اور بم اسکواڈ کو اچانک دیکھ کر مچی کھلبلی ، سامنے آئی یہ بڑی وجہ

    Jammu: سیکورٹی جوان اور بم اسکواڈ کو اچانک دیکھ کر مچی کھلبلی ، سامنے آئی یہ بڑی وجہ

    Jammu: سیکورٹی جوان اور بم اسکواڈ کو اچانک دیکھ کر مچی کھلبلی ، سامنے آئی یہ بڑی وجہ

    Counter Insurgency Drill in Jammu : جموں کے جانی پور علاقہ میں اس وقت دہشت پھیل گئی جب کاونٹر انسرجنسی ڈرل کیلئے سیکورٹی فورسیز کا دستہ اچانک وہاں پہنچ گیا ۔

    • Share this:
      جموں : جموں کے جانی پور علاقہ میں اس وقت دہشت پھیل گئی جب کاونٹر انسرجنسی ڈرل کیلئے سیکورٹی فورسیز کا دستہ اچانک وہاں پہنچ گیا ۔ اس علاقہ میں پولیس جوان ، بم اسکواڈ کی ٹیم اور اسنیفر ڈاگ کا دستہ روڈ کے کنارے واقع ایک بلڈنگ کے پاس پہنچا ۔ یہ سب دیکھ کر وہاں موجود لوگ گھبرا گئے اور انہیں لگا کہ یہاں کوئی خطرہ ہے ۔ اس بلڈنگ کے گراونڈ فلور پر ڈیپارٹمنٹل اسٹور ہے جبکہ پہلی منزل پر بینک کا آفس ہے ۔

      سیکورٹی فورسیز کی ڈرل سے بے خبر بینک کے برانچ مینیجر نے بم کی بات سنتے ہی مدد کیلئے مقامی تھانہ کو فون کیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں بم کی خبر ملتے ہی بلڈنگ میں کام کررہے ملازمین اور وہاں موجود لوگوں میں دہشت پھیل گئی ۔ اس دوران اس پولیس ڈرل میں شامل جوانوں کو باہر نکال کر بلڈنگ کو سیل کردیا گیا ۔

      سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ اس ڈرل کے بعد بلڈنگ کو پھر سے لوگوں کیلئے کھول دیا گیا ۔ وہیں بلڈنگ کے پاس سے گزر رہی روڈ پر ٹریفک پورے وقت بحال رہی ۔ جموں پولیس کے ایس پی چندن کوہلی نے کہا کہ یہ سیکورٹی بندوبست کو لے کر معمول کی ڈرل تھی ۔

      اس ڈرل کے بارے میں بیان جاری کے پولیس نے لوگوں سے افواہوں سے بچنے کی اپیل کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: