ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 115 نئے معاملات ، دو ڈاکٹرس اور 7 فوجی جوان بھی کورونا پازیٹیو

گزشتہ تین دنوں میں جموں و کشمیر میں کل 368 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ، جن میں سے کشمیر میں 262 اور جموں میں 106 سامنے آئے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 115 نئے معاملات ، دو ڈاکٹرس اور 7 فوجی جوان بھی کورونا پازیٹیو
علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 وائرس اپنا جال پھیلاتا ہی جا رہا ہے ۔ بیرونی ممالک اور ملک کی دیگر ریاستوں میں پھنسے افراد کی واپسی کے بعد سے اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ جمعرات کو 115 نئے معاملات درج کئے گئے ، جن میں سے کشمیر میں 101 اور جموں میں 14 معاملات درج کئے گئے ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان نئے معاملات میں 93 مریض وہ لوگ ہیں ، جو باہر سے کشمیر لوٹے ہیں ۔ جمعرات کو سب سے زیادہ 45 معاملات کپواڑہ ضلع سے درج کئے گئے ، جن میں سے 44 افراد حال ہی میں کشمیر سے باہر سے لوٹے ہیں ۔ اس کے بعد بارہمولہ سے 16 ، بڈگام اور سرینگر سے گیارہ گیارہ افراد اور شوپیاں اور جموں سے آٹھ آٹھ معاملات سامنے آئے ہیں ۔


گزشتہ تین دنوں میں جموں و کشمیر میں کل 368 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ، جن میں سے کشمیر میں 262 اور جموں میں 106 سامنے آئے ہیں ۔ اس عرصہ میں تین اموات بھی ہوئی ہیں اور 50 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔


فائل فوٹو ۔
فائل فوٹو ۔


حکومت نے ایک لاکھ کے قریب جموں و کشمیر کے باشندوں کو واپس گھر لایا ہے اور یہاں پائے گئے کل کووڈ مثبت معاملات میں 44 فیصد مریض ان ہی میں شامل ہیں ۔ آج کے نئے مریضوں میں دو ڈاکٹر اور 7 فوجی بھی شامل بتائے جارہے ہیں ۔

اودھمپور ۔ جموں کمانڈ اسپتال میں نمونوں کی جانچ کے دوران  کئی عام شہریوں کے ساتھ سات فوجی جوان بھی کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں ، جن کا تعلق جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے کل معاملات اب 2036  ہوگئے ہیں ، جن میں سے 1150 ایکٹیو کیسیز ہیں اور ابھی تک کل 27 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
First published: May 28, 2020 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading