ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر جاری ، نئے معاملات میں ریکارڈ اضافہ 

جموں میں کووڈ مثبت پائے گئے افراد میں کچھ اعلیٰ سرکاری افسران کے پی اے اور سول سیکریٹریٹ کے 61 ملازمین شامل ہیں ۔کشمیر میں سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 181 معاملات پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر جاری ، نئے معاملات میں ریکارڈ اضافہ 
جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر جاری ، نئے معاملات میں ریکارڈ اضافہ 

جموں و کشمیر میں آج کووڈ کے 1251 معاملات درج کئے گئے ہیں ، جو ایک دن میں ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔  پچھلی بار سب سے بڑی تعداد 1079 درج کی گئی تھی ، جو تین ستمبر کو درج کی گئی تھی ۔ آج کے نئے معاملات میں جموں سے 739 اور کشمیر وادی سے 512 نئے کووڈ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ صرف جموں ضلع میں 520 نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔


محکمہ صحت کے افسران کے مطابق جموں میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بڑی تعداد میں کئے جارہے ہیں ، جس کے پیش نظر کووڈ پازیٹیو کیسوں کی تعداد کافی اضافہ ہوا ہے ۔ آج جموں میں کووڈ مثبت پائے گئے افراد میں کچھ اعلیٰ سرکاری افسران کے پی اے اور سول سیکریٹریٹ کے 61 ملازمین شامل ہیں ۔کشمیر میں سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 181 معاملات پائے گئے ہیں۔


جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 15 اموات ہوئی ہیں ۔ ان میں سے 10 اموات جموں میں اور پانچ کشمیر میں ہوئی ہیں ۔جموں میں ہوئی اموات میں چار اکیلے جموں ضلع میں ہوئی ہیں اور تین کٹھوعہ ضلع میں ۔ جبکہ کشمیر میں سرینگر میں دو، بارہمولہ میں ایک ،کپواڑہ میں ایک اور ایک موت گاندربل میں ایک کووڈ مریض فوت ہوا ۔


اس دوران 489 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ستمبر کے پہلے پانچ دن میں 4543 افراد کووڈ مثبت پائے گئے ہیں اور 67 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 07:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading