உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں محکمہ صحت کو مالی بحران درپیش ، کووڈ 19 کی سیمپلنگ بند

    بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں محکمہ صحت کو مالی بحران درپیش ، کووڈ 19 کی سیمپلنگ بند

    بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں محکمہ صحت کو مالی بحران درپیش ، کووڈ 19 کی سیمپلنگ بند

    بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کووڈ 19 کی RT PCR سیمپلنگ 3 ستمبر سے بند پڑی ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کووڈ 19 کی RT PCR سیمپلنگ 3 ستمبر سے بند پڑی ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے ۔ ادھر مالی بحران کی وجہ سے اسپتال کو تیل فراہم کرنے والے ڈیلر نے تیل کی سپلائی روک دی ہے ، جس وجہ سے اسپتال میں جاری بحران مزید گہرا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گریز میں 3 ستمبر سے کووڈ 19 کے لئے روایتی RT PCR سیمپلنگ مکمل طور پر بند ہے ۔کیونکہ سب ضلع اسپتال گریز کو فنڈس کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

    ادھر فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے میں ایندھن سپلائی کرنے والے ڈیلر نے اسپتال کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی ہے ، جس وجہ سے استپال میں جاری بحران مزید گہرا ہو گیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ ڈیلر کو لاکھوں روپے کے بقایا رکھنے کی وجہ سے ڈیلر نے اسپتال کو تیل کی سپلائی بند کردی ہے ۔ ایک جانب جہاں جموں و کشمیر یو ٹی میں پچھلے چار سے کورونا وائرس کے معاملات میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے ، وہیں اسی درمیان کسی علاقے میں سیمپلنگ کا بند ہونا ایک سنجیدہ معاملہ ہے ۔

     گریز میں 3 ستمبر سے کووڈ 19 کے لئے روایتی RT PCR سیمپلنگ مکمل طور پر بند ہے ۔
    گریز میں 3 ستمبر سے کووڈ 19 کے لئے روایتی RT PCR سیمپلنگ مکمل طور پر بند ہے ۔


    مقامی لوگوں نے نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سیمپلنگ کے بند ہونے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس سرحدی علاقے میں صحت کا شعبہ کس قدر مستحکم ہے ۔ مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں زیادہ تر عملے کو بانڈی پورہ منتقل کیا گیا ہے ، جس وجہ سے علاقے میں لوگوں کو علاج و معالجہ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے  ۔

    ادھر بی ایم او گریز ڈاکٹر طاہرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گریز میں تین ستمبر سے RT PCR سیمپلنگ مالی مشکلات کی وجہ سے نہیں ہورہی ہے ۔ تاہم بی ایم او کا کہنا تھا کہ علاقے میں فی الحال ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ جاری ہے ۔ بی ایم او کے مطابق انہوں نے مالی مشکلات کے حوالے سے اعلی حکام کو مطلع کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: