ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر :کورونامتاثرین کی راحت رسانی جاری،40 لاکھ افرادتک تاحال پہنچائی گئی مدد،ایل جی نے دی یہ بڑی ہدایت

مستفید ہونے والے افراد میں کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 14ہزار 627 ، جبکہ جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے 13ہزار 153 افراد شامل ہیں۔ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی غریب لڑکیوں کی شادی انجام دینے کے لیے 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی

  • Share this:
جموں وکشمیر :کورونامتاثرین کی راحت رسانی جاری،40 لاکھ افرادتک تاحال پہنچائی گئی مدد،ایل جی نے دی یہ بڑی ہدایت
ایک جائزہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا

جموں کشمیر میں کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایل جی منوج سنہا لگاتار جائزہ میٹنگوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ان میٹنگوں میں وبا ءپر قابو پانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی راحت رسانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور و فکر کر کے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ 24 مئی کو جموں میں ایسی ہی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے کہا کہ یہ تمام افسران کی مجموعی ذمہ داری ہے کہ کورونا وبا کے اس دور میں وہ تمام اقدامات اٹھائے جائیں جن سے وبا سے متاثرہ سماج کے مختلف طبقوں تک ہر ممکن امداد پہنچائی جائے تاکہ مستحقین کے گھروں میں چولہا جلتا رہے اور کوئی بھی شخص بھوکے پیٹ نہ سوئے۔


میٹنگ میں بتایا گیا کہ تاحال وبا سے متاثرہ 40 لاکھ افراد کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ جبکہ 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد کنسٹریکشن ورکرز کو پہلی قسط کے طور پر 34 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ اس اسکیم کے تحت ہر ورکر کو ماہانہ 1 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی۔ گھوڑے بان ، شکارہ والے ، ڈانڈی والے اور ٹورسٹ گائیڈس کو ماہانہ 1 ہزار روپے کے حساب سے دو ماہ کی مالی امداد فراہم کی گئی اور اسطرح اس زمرے کے تحت ابھی تک لگ بھگ 28 ہزار افراد میں 5 کروڑ 60 لاکھ کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔



مستفید ہونے والے افراد میں کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 14ہزار 627 ، جبکہ جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے 13ہزار 153 افراد شامل ہیں۔ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی غریب لڑکیوں کی شادی انجام دینے کے لیے 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی جس سے 1,112 غریب لڑکیوں کی شادی انجام ہو پائ۔ اسی مدت کے دوران مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت رجسٹر شدہ طلبا کےلئے لگ بھگ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے فراہم کئے گئے۔


لاڈلی بیٹی اسکیم کے تحت 83 ہزار سے زائد مستحق لڑکیوں کے حق میں 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 7 لاکھ 10 ہزار پینشنرز کو آئی ایس ایس ایس پینشن اسکیم کے تحت 71 کروڑ روپے کی پینشن فراہم کی گئی۔ جبکہ اندرا گاندھی اولڈ ایج پینشن اسکیم کے تحت مارچ اور اپریل ماہ میں 25 کروڑ 68 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے حال ہی میں کئ امدادی اسکیموں کا اعلان کیا تھا ، تاکہ وبا کی وجہ سے سماج کے مختلف طبقات سے وابستہ متاثرہ افراد کی بروقت امداد کی جا سکے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 25, 2021 01:02 AM IST