ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر میں کووڈ19 نے توڑا ریکارڈ، چوبیس گھنٹے میں 450 معاملے، چار اموات

جموں کشمیر میں سنیچر کو ساڑھے چار سو کووڈ 19 کے معاملے سامنے آئے۔ حالانکہ شام کو سرکاری بلٹن میں نئے کووڈ 19 مثبت کیسوں کی تعداد 143 ہی بتائی گئی لیکن نیوز 18 اردو نے پہلے ہی اپنے نیوز بلیٹن میں واضح کیا تھا کہ اس میں تین بڑی لیبارٹریوں کے رپورٹ شامل نہیں کئے گئے ہیں۔

  • Share this:
جموں کشمیر میں کووڈ19 نے توڑا ریکارڈ، چوبیس گھنٹے میں 450 معاملے، چار اموات
جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 مریضوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔

جموں کشمیر (jammu and kashmir) میں سنیچر کو ساڑھے چار سو کووڈ 19 کے معاملے سامنے آئے۔ حالانکہ شام کو سرکاری بلٹن میں نئے کووڈ 19 مثبت (Coronavirus Positive) کیسوں کی تعداد 143 ہی بتائی گئی لیکن نیوز 18 اردو نے پہلے ہی اپنے نیوز بلیٹن میں واضح کیا تھا کہ اس میں تین بڑی لیبارٹریوں کے رپورٹ شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ دیر شام کو یہ بات سب پر آشکارہ ہوگئی۔ سی ڈی اسپتال لیبارٹری میں کل رات کے 97 معاملات کے علاؤہ 253 نئے معاملے درج کئے گئے تھے۔


اس کے علاوہ اسکمز سرینگر کے 50 اور اسکمز بمنہ کے 5 نئے معاملے بھی سرکاری بلٹن میں جوڑے نہیں جاسکے۔ ان سب کو ملا کےجمعہ کی رات سے سنیچر کی رات یعنی 24 گھنٹے میں کشمیر سے ہی 408 کویڈ مثبت پائے گئے اور جموں صوبہ کے معاملے ملاکر کل معاملے ساڑھے چار سو پہنچ گئے۔ ان معاملات میں 12 ڈاکٹر ، دو درجن مزید ہیلتھ ورکر، 13 پولیس اہلکار اور 60 حاملہ خواتین شامل ہیں۔جمعہ یعنی 5,مئی کو 285 معاملے سامنے آئے تھے اور سنیچر کی یہ تعداد اس سے 166 معاملے زیادہ ہیں۔ ان معاملوں میں کچھ دوبارہ کئے ہوئے ٹیسٹ شامل ہیں لیکن اس کے باوجود چوبیس گھنٹے میں کویڈ مثبت معاملے عوام کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کے لئے بھی فکر مندی کا باعث بن گئے ہیں۔ کشمیر کے معروف پلمونالجسٹ ڈاکٹر نوید نذیر نے کل سے دوبار ٹویٹ کرکے اس فکر کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا " اتنے مریضوں کو ہم کہاں لے جائیں گے۔ لائحہ عمل میں تبدیلی لانی ہوگی" وہ دراصل اسپتالوں پر بڑھتے معاملوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے ایسے مریضوں کو گھروں میں کورنٹاین کرنے کی وکالت کررہئے تھے جن میں کویڈ 19 کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر نوید خود دو دن قبل کویڈ مثبت پائے گئے ہیں اور کورنٹاین ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں پائے گئے معاملوں میں سب سے زیادہ 82 کیس شوپیاں ضلع سے ہیں۔ اس کے بعد اننت ناگ سے 56 ،بارہمولہ سے 54،کولگام سے 41 اور سرینگر سے 28 معاملے ہیں۔

جو ڈاکٹر کویڈ مثبت پائے گئے ہیں ان میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر سے چار ، جی بی پنتھ بچہ اسپتال سے دو۔ اننت ناگ کے ایک مشنری اسپتال سے 3 اور دیگر 2 ڈاکٹر شامل ہیں ۔کویڈ مثبت ڈاکٹروں میں سرینگر کے جی بی پنتھ بچہ اسپتال کا ایک معروف ڈاکٹر بھی شامل ہئے

۔حاملہ خواتین کا کویڈ19 میں مبتلا ہونا برابر جاری ہئے۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں کویڈ مثبت پائی گئیں ساٹھ حاملہ خواتین کے ساتھ اب یہ تعداد 250 سے زاید ہوگئی ہئے۔ ایسے علاقوں سے بھی یہ خواتین کویڈ پازیٹیو پائی گئی ہیں جہاں پہلے کوئی کویڈ مثبت معاملہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ نیوز 18 اردو نے اس باپت جب انفیکشس ڈیزیز کے ایک ماہر سے پوچھا تو انکا برجستہ جواب تھا کہ وادی کے کئی علاقوں میں کمیونٹی انفیکشن ہئے۔ انھوں نے لیکن انکا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بات کی۔ ادھر آج دن میں جموں کشمیر میں کویڈ مثبت چار مریضوں کی موت ہوئی ۔ تین کشمیر میں اور ایک جموں صوبہ میں۔ اس طرح ابھی تک اموات کی کل تعداد 40 ہوگئ۔ کل مریضوں کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہے۔

First published: Jun 07, 2020 10:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading