جموں و کشمیر: کپوارہ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان، منشیات فروشوں کی جائیداد کی جائے گی ضبط
جموں و کشمیر: کپوارہ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان، منشیات فروشوں کی جائیداد کی جائے گی ضبط
Jammu and Kashmir News : ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ساگر دتاترے نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کرکے اسے ضبط کیا جائے گا ۔
کپوارہ : لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد ضلع کپوارہ میں انتظامیہ نے منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کپوارہ ضلع کو منشیات سے پاک ضلع بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ملیٹنٹوں کی جائیدادوں کے بعد اب منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ساگر دتاترے نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کرکے اسے ضبط کیا جائے گا ۔
کپوارہ ضلع جو لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد ہے ، یہاں پاکستان سے منشیات بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں اور یہاں کے نوجونوان کو اس لعنت سے جوڑنے کی کوشش کرکے ان کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔جبکہ کچھ لوگ منشیات کے کاروبار سے غیر قانونی املاک تیار کرریے ہیں اور آسانی سے پیسہ جمع کرکے property تیار کررہے ہیں۔لکین اس غیر قانونی کام سے وہ نوجوان نسل کو تباہ کرریے ہیں۔ ابھی تک کشمیر میں جماعت اسلامی اور دہشت گردوں جائیداد ضبط کی جارہی ہیں ۔ لیکن اب منشیات فروشوں کی غیر قانونی جمع کی جارہی جائیداد ضبط کی جائے گی ۔ پولس کے اعدا شمار کے مطابق ابھی پچھلے سال کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 89 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں 161 ملزمان کی گرفتاری، 30 PSA حراست، 27.11 کلو گرام چرس، 8.24 کلو گرام براؤن شوگر، 20.20 کلو گرام ہیروئن، کوڈین کی 450 بوتلیں اور 1182500 روپے جرمانے کی وصولی شامل ہے۔ جبکہ اس سال کپوارہ پولس نے 12 کروڑ کی مالیت کی ہیروئن کرناہ سکٹر میں ضبط کی گئی ۔
اس اعداد شمار کو لے کر ڈپٹی کمشنر کپوارہ ڈاکٹر ساگر دتاترے نے اس بات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے نام ایک کڑا پیغام سنایا اور پولس کو ہدایت دی کہ اس بدعت کو ختم کرنے اور اس کاروبار سے جڑے لوگوں کی property کی نشاندہی ڈی کی جائے اور غیر قانونی کے طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔تاکہ نوجوانوں کو اس لعنت سے دور رکھا جائے ۔
ایک اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی کپوارہ نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مذہبی اسکالرز کے علاوہ نمبرداروں، چوکیداروں اور پی آر آئیز کی بیداری کے لیے الگ الگ کانفرنسیں منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ضلع میں منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈاکٹر دتاترے کے اس دعوے سے کہ منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کی جائے گی اور اسے ضبط کیا جائے گا ۔ لوگوں کو خاص طور پر ان والدین کو راحت کی سانس ملی ہے جن کے بچے پہلے ہی 'سلو پوائزننگ' کا شکار ہو چکے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔