اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Cricket Scam Case: ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج عدالت میں نہیں ہوئے پیش، 26 ستمبر کو از خود پیش ہونے کی ہدایت

    Cricket Scam Case: ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج عدالت میں نہیں ہوئے پیش، 26 ستمبر کو از خود پیش ہونے کی ہدایت

    Cricket Scam Case: ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج عدالت میں نہیں ہوئے پیش، 26 ستمبر کو از خود پیش ہونے کی ہدایت

    Jammu and Kashmir: جموں کشمیر کرکٹ گھوٹالہ کیس میں آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ ازخود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج عدالت میں ازخود حاضر نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی صحت ٹھیک نہیں ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    سری نگر : جموں کشمیر کرکٹ گھوٹالہ کیس میں آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ ازخود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج عدالت میں ازخود حاضر نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی صحت ٹھیک نہیں ہے ۔ البتہ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اگر ان کی حاضری بہت ضروری ہے تو وہ اپنے موکل کو کورٹ میں  بُلا سکتے ہیں۔ عدالت انہیں بتایا کہ اب ان کو اگلی شنوائی پر حاضر کرنا لازمی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں۔کشمیر میں ہلی زمین، محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے، جانئے کتنی رہی شدت


    کورٹ نے کیس کی اگلی شنوائی 26 ستمبر طے کی ہے اور اس دن ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی حاضری لازمی کردی ہے ۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹروریٹ کا ہے اور کرکٹ گھوٹالے کا معاملہ ہے۔ پچھلی شنوائی کے دوران 23  جولائی کو عدالت نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی، لیکن وہ آج حاضر نہیں ہوئے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: دہشت گرد کا اعتراف، پاکستانی کرنل نے ہندوستانی فوج پر حملہ کیلئے دئے 30 ہزار روپے


    رکن ہارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سال 2001 سے 2012 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے اور اسی دور میں کروڑوں روپے کا گھوٹالہ سامنے آیا تھے۔ اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی اور ای ڈی کر رہی ہے اور فاروق عبداللہ سے کئی مرتبہ پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس کیس میں اس وقت کے بورڈ کے خزانچی احسان مرزا اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی معاملہ درج ہے۔

    ابھی تک پچاس کڑور سے اوپر اس گھپلے میں ای ڈی نے اکیس کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کی ہے، جس میں سے 11.86 کروڑ روپے کی جائداد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بتائی جارہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: