مشہور کرکٹر سریش رینا جموں و کشمیر میں سنوار رہے ہیں کرکٹ کامیدان
مشہور کرکٹر سریش رینا جموں و کشمیر میں سنوار رہے ہیں کرکٹ کامیدان
کرکٹر سریش رینا نے جموں و کشمیرمیں اسپورٹس کے بہتر پلیٹ فارم بنانے کی پہل شروع کی ہے ۔ اسی کڑی کے تحت انہوں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر کرکٹ گراونڈ کادورہ کیا اور مقامی نوجوانوں سے کافی دیرتک بات چیت کی ۔
مشہور کرکٹرسریش رینا جموں وکشمیرکے کھلاڑیوں کا مستقبل سنوارنے کے متمنی ہیں ۔ سریش رینا نے جموں و کشمیرمیں اسپورٹس کے بہتر پلیٹ فارم بنانے کی پہل شروع کی ہے ۔ اسی کڑی کے تحت انہوں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر کرکٹ گراونڈ کادورہ کیا اور مقامی نوجوانوں سے کافی دیرتک بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران سریش رینا نے نوجوانوں کو کھیل کود خاص کرکٹ کے میدان میں تربیت دینے اورمدد کرنے کب یقین دہانی کرائی ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہاں اسپورٹس کیلئے انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی بھی بات کہی ۔
سریش رینا نے کنزرگراونڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کچھ دیر تک کرکٹ بھی کھیلی ۔ انہوں نے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے کچھ مفید مشورے بھی دئے ۔ سریش رینا نے رضاکارنہ طور پر وادی کے نوجوانوں کو گائیڈ کرنے کی بات کہی ۔ کنزر میں مقامی نوجوانوں نے سریش رینا کو دیکھ کر کافی خوشی کا اظہار کیا ۔ نوجوانوں نے سریش رینا کے ساتھ سیلفی بھی کھینچی ۔ سریش رینا جوں ہی کنزر گراونڈ پہنچے ، تو فوراً نوجوانوں کی ایک بھیڑ اُمڈ پڑی ۔ منصورنامی ایک کرکٹ کھلاڑی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ یہ ان کے لئے خوشی کا دن ہے کہ انہوں نے سریش رینا جیسے بین الااقوامی کرکٹر کو قریب سے دیکھا اور بات چیت کی ۔ بلال احمد نامی کرکٹ کھلاڑی نے بھی نیوز18 اردو کوبتایا کہ سریش رینا کے کشمیر کے دورہ سے کرکٹ کی ترویج میں اضافہ ہوگا ۔
سریش رینا نے کنزرگراونڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کچھ دیر تک کرکٹ بھی کھیلی ۔
اس موقع پر سریش رینا نے کہا کہ کشمیرکے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ، صرف ان صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں نے ان کو پھرسے کنزرآنے کی دعوت دی ۔ چند روزقبل سریش رینا نے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ساتھ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ملاقات کی ۔ اس کے بعد انہوں نے اہل جی سے بھی ملاقات کی اورجموں و کشمیرمیں کھیل کود کو مزید فروغ دینے اور بہتربنانے کی حامی بھری ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کی جانکاری انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ سے دی ۔ سریش رینا نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کے منتظرہیں ۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ سریش رینا کشمیری پنڈت ہیں اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔