ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کے نگروٹہ میں واقع ٹاون شپ جگتی مائگرینٹ کیمپ میں بڑھ رہے ہیں جرائم کے واقعات

جموں کے اس مائگرینٹ کیمپ میں بڑھتے جرائم کے واقعات کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں۔

  • Share this:
جموں کے نگروٹہ میں واقع ٹاون شپ جگتی مائگرینٹ کیمپ میں بڑھ رہے ہیں جرائم کے واقعات
جموں کے نگروٹہ میں واقع ٹاون شپ جگتی مائگرینٹ کیمپ میں بڑھ رہے ہیں جرائم کے واقعات

جموں کے نگروٹہ میں واقع ٹاون شپ جگتی مائگرینٹ کیمپ میں چار ہزار سے زیادہ مائگرینٹ کشمیری پنڈت قیام پذیر ہیں۔ اس کیمپ میں کچھ مسلمان گھرانے بھی ہیں۔جموں کے اس مائگرینٹ کیمپ میں  بڑھتے جرائم کے واقعات کی وجہ سے  لوگ پریشان حال ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔یہاں روز بہ روز جرائم کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور ان میں کافی اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس مائگرینٹ کیمپ میں مقیم لوگوں میں کافی خوف وہراس پایا جارہا ہے۔


اس کی تازہ مثال گزشتہ روز اسی کیمپ میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب یہاں ایک خاتون سبزی کی دکان پر سبزی لینے کی غرض سے جا رہی تھیں۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو چور ان کے گلے  سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کے بعد مائگرینٹ کیمپ میں  مقیم لوگوں میں مزیدتشویش لاحق ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


مائگرینٹ کیمپ کے کچھ لوگوں نے نیوز 18اردو کو بتایا کہ کہ یہاں حالات ایسے بگڑ چکے ہیں کہ شام ہوتے ہی کچھ نوجوان چرس ،شراب اور دیگر منشیات  کا استعمال کرتے ہوئے راستوں پر گھومتے ہوئے  نظر آتے ہیں اور ان کے خوف کی وجہ سے شام کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔ بلکہ کبھی کبھار یہ منشیات  سے جڑے لوگ کیمپ کے اندر آکر لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس طرح  کے بہت سے واقعات  اور حادثات رونما ہوئے ہیں۔روز بہ روز جرائم  کے واقعات رونما ہونے کے سلسلے مین ریلیف کمشنر مائگرنٹس  ٹی کے بھٹ نے ایس ایس پی جموں کو ایک خط لکھا جس میں اس کیمپ میں جرائم کے واقعات پیش آنے سے متعلق آگہی دی۔


خط میں انہوں نے لکھا  ہے کہ  اس مائگرینٹ کیمپ میں جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں  سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے ۔کچھ مائنگرنٹ پنڈتوں نے بھی نیوز 18اردو کو بتایا کہ شام کے اوقات میں پولیس کی گشت نہیں ہوتی ہے ۔ جس سے منشیات میں ملوث لوگوں کے حوصلے بلند نظر آتے ہیں ۔لوگوں نے مزید بتایا  کہ حکام کو مطلع کرنے کے باوجود بھی کسی طرح کےاقدام نہیں اٹھائے  گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یہاں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے  ایسے واقعات  پیش آتے ہیں۔  مائگرینٹ کیمپ میں لوگ ایک پولیس اسٹیشن قائم کرنے یا قائم پولیس پوسٹ میں مزید نفری کو تعینات کرنے  کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 30, 2020 08:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading