ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سی آر پی ایف کوبرا کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس پہنچے اپنے آبائی گھر، لوگوں نے کیا والہانہ استقبال

لوگوں نے پھول برسا کر کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کا خیر مقدم کیا۔ راکیشور سنگھ منہاس کو دیکھ کر ان کی اہلیہ نیتو چب کا چہرا خوشی سے کھل اٹھا۔

  • Share this:
سی آر پی ایف کوبرا کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس پہنچے اپنے آبائی گھر، لوگوں نے کیا والہانہ استقبال
لوگوں نے پھول برسا کر کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کا خیر مقدم کیا۔ راکیشور سنگھ منہاس کو دیکھ کر ان کی اہلیہ نیتو چب کا چہرا خوشی سے کھل اٹھا۔

جموں کشمیر: سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس آج اپنے آبائی گھر جموں پہنچ گئے۔ جموں پہنچنے پر اس بہادر کمانڈو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ راکیشور سنگھ منہاس کے افراد خانہ اور دیگر رشتہ دار صبح 10 بجے سے ہی جموں کے ہوائی اڈے کے باہر ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ تاہم راکیشور سنگھ تقریبا دوپہر 1 بجے ہوائی اڈے پہنچ گئے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی ہوائی اڈے سے باہر نکلی تو ہاتھوں میں تازہ پھولوں کے ہار لئے موجود ان کے رشتے دار خوشی سے جھوم اٹھے۔


اس موقع پر موجود لوگوں نے بھارت ماتا کی جے اور سی آر پی ایف زندہ باد کے نعرے لگائے۔ خوشی سے سرشار لوگوں نے مرکزی سرکار کے حق میں نعرے لگائے۔ راکیشور سنگھ منہاس کی گاڑیوں کا قافلہ آج جموں ایئر پورٹ سے سیدھا برنائی بن تالاب پہنچا جہاں ایک مقامی بینکٹ ہال میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ وہاں پر موجود لوگوں نے پھول برسا کر کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کا خیر مقدم کیا۔ راکیشور سنگھ منہاس کو دیکھ کر ان کی اہلیہ نیتو چب کا چہرا خوشی سے کھل اٹھا۔




نیوز 18 اُردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، " ہمیں بہت دنوں سے انکے آنے کا بے صبری سے انتظار تھا۔ ایک ایک منٹ بڑی مشکل سے صرف ہوتا تھا۔ آج ہم بہت خوش ہیں، ہمارے لئے اسے بڑا خوشی کا دن نہیں ہو سکتا" ۔ راکیشور سنگھ منہاس کی ہمشیرہ سریتہ نے کہا کہ ان کا پورا خاندان وزیراعظم نریندرا مودی ، مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ کا مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر چھتیس گڑھ کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے ان کے بھائی کو صحیح سلامت گھر واپس لایا۔

سی آر پی ایف کمانڈو راکیشور سنگھ کے والد نسبتی کلبیر سنگھ نے کہا کہ آج انکا پورا خاندان انتہائی خوش ہے اور سرکار کا مشکور بھی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندرا مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔


واضح رہے کہ برنائ جموں کے باشندے کوبرا کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کو اپریل کے پہلے ہفتے میں چھتیس گڑھ میں ایک انکاؤنٹر کے بعد نکسلیوں نے اغوا کیا تھا۔ نکسلیوں کے مطالبے کے بعد مصالحت کاروں کی طرف سے نکسلیوں اور چھتیس گڑھ کی سرکار کے درمیان بات چیت ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 22 جوان شہید جبکہ کئ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 16, 2021 07:01 PM IST