உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے

    Youtube Video

    بتادیں کہ موصوف ڈائریکٹرجنرل جو سی آر پی ایف کے بھی ڈائریکٹر جنرل ہیں، کا یہ دورہ سری نگر اس وقت ہو رہا ہے جب کشمیر میں حال ہی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے کئی عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا۔

    • Share this:
      وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور مسلح تصادم آرائیوں میں تیزی کے بیچ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے قومی تحقیاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ بدھ کے روز سری نگر پہنچے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کلدیپ  سنگھ یہاں سینئر سیکورٹی اور انٹلی جنس افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔
      انہوں نے بتایا کہ سینئر سیکورٹی افسران کے ساتھ میٹنگوں کے بعد موصوف ڈائریکٹر جنرل کی شام کو دلی روانگی متوقع ہے۔
      بتادیں کہ موصوف ڈائریکٹرجنرل جو سی آر پی ایف کے بھی ڈائریکٹر جنرل ہیں، کا یہ دورہ سری نگر اس وقت ہو رہا ہے جب کشمیر میں حال ہی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے کئی عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا۔


      ان شہری ہلاکتوں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک خاتون پرنسپل، ایک استاد اور ایک دوا فروش اور بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور بھی شامل ہے۔
      جموں وکشمیر میں لا اینڈ آرڈر کو خراب کرنے والی دہشت گرد تنظیموں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کے تحت قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی، این سی آر، اترپردیش اور جموں وکشمیر کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری جاری ہے۔

      ملک مخالف سرگرمیوں کوانجام دینے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کے خلاف این آئی اے نے اہم پیشرفت کی ہے ۔ این آئی اے کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم کناڈا جائے گی۔ یہ ٹیم خالصتانی ملی ٹنٹوں کی فنڈنگ کا جائزہ لے گی۔ سکھ فارجسٹس تنظیم پر ہند مخالف سرگرمیوں کے لیے خالصتانی ملیٹنٹوں کو فنڈفراہم کرنےکا الزام ہے۔ ایس ایف جے سے جڑی کئی غیرسرکاری تنظیمیں بھی این آئی اے کی ریڈار پر ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: