உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ CRPF عام لوگوں کی کررہی ہے مدد

    جموں کشمیر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ CRPF عام لوگوں کی کررہی ہے مدد

    جموں کشمیر میں امن و امان کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ CRPF عام لوگوں کی کررہی ہے مدد

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف عام لوگوں کی مدد کے لئے بھی سامنے آرہی ہے ۔ سی آر پی ایف نے عام لوگوں کی سہولیات کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے ، جس کے ذریعہ آج تک وادی کشمیر میں کئی مستحق افراد کو راحت پہنچایی گئی ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف عام لوگوں کی مدد کے لئے بھی سامنے آرہی ہے ۔ سی آر پی ایف نے عام لوگوں کی سہولیات کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے ، جس کے ذریعہ آج تک وادی کشمیر میں کئی مستحق افراد کو راحت پہنچایی گئی ہے ۔ ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں عارضی رہائشی خانہ بدوشوں نے نزدیکی سی آر پی ایف کیمپ سے طبی سہولیات کے لیے رجوع کیا ، جس پر سی آر پی ایف کی 183 بٹالیں کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں خانہ بدوشوں اور مقامی لوگوں کے لئے مفت طبی کمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  پہلگام میں روٹ پلان مرتب، ڈی سی اننت ناگ نے جاری کئے احکامات


    کمپ میں عارضی رہائشی پذیر خانہ بدوشوں مرد و زن کے علاوہ بچوں کی سی آر پی ایف اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اورمفت ادویات فراہم کی گئی ۔ اس موقع پر 183 بٹالیں کے کمانڈنگ افسر  نے کہا کہ کیمپ کا مقصد عام لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل کے علاوہ انہیں طبی امداد فراہم کرنا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو پولنگ کےعمل سے متعلق نئی ہدایات جاری


    سی آر پی ایف کی 183 بٹالیں کے سی او نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا سی آر پی ایف کے علاوہ دیگر سیکورٹی فورسیز عام لوگوں تحفظ کو یقینی بنانے  کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے ۔

    اس سے قبل بھی سی آر پی ایف کے جوانوں نے خون کا عطیہ دے کر وہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کو فراہم کیا اور ہیلپ  لائن کے ذریعہ مستحق افراد کی مدد کی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: