உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جنوبی کشمیر میں ساتھی کی بندوق سے چلنے والی گولی سی آر پی ایف جوان زخمی، عیش مقام میں اسکول بس کی ٹکر سے 17 سالہ لڑکی کی موت

    J&K News: جنوبی کشمیر میں ساتھی کی بندوق سے چلنے والی گولی سی آر پی ایف جوان زخمی، عیش مقام میں اسکول بس کی ٹکر سے 17 سالہ لڑکی کی موت

    J&K News: جنوبی کشمیر میں ساتھی کی بندوق سے چلنے والی گولی سی آر پی ایف جوان زخمی، عیش مقام میں اسکول بس کی ٹکر سے 17 سالہ لڑکی کی موت

    Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے عیش مقام علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکی کو اسکول بس نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں سری گفواڑہ اننت ناگ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اپنے ہی ساتھی کی بندوق سے چلنے والی گولی سے زخمی ہو گیا

    • Share this:
    جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے عیش مقام علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکی کو اسکول بس نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔ جبکہ ایک اور واقعہ میں سری گفواڑہ اننت ناگ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اپنے ہی ساتھی کی بندوق سے چلنے والی گولی سے زخمی ہو گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے گریندھ عیش مقام  علاقے میں جمعرات کو اسکول بس کی زد میں آکر ایک 17 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ اسکول بس سے ٹکرانے کے فوراً بعد اگرچہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے  : ایل جی انتظامیہ نے Kashmiri مائیگرنٹ پی ایم پیکیج ملازمون کیلئے کیا پرموشن پالیسی کا اعلان


    لڑکی کی شناخت شفیعہ جان بنت رشید بٹ ساکنہ گریندھ عیش مقام کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور اسکول گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو رجنی بالا کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ


    وہیں ایک دوسر واقعہ میں جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک سی آر پی ایف کا ایک اہلکار حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ سی آر پی ایف اہلکار 63 بٹالین سے منسلک ہے اور وہ اننت ناگ ضلع کے سری گفواڑہ علاقے میں تعینات ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ سی آر ہی ایف اہلکار اس وقت زخمی ہوگیا، جب اس کے ساتھی کی سروس رائفل سے اچانک گولی چل گئی ۔

    ذرائع کے مطابق گولی حادثتی طور پر سی آر پی ایف اہلکار کی ٹانگ میں لگ گئی اور وہ زخمی ہو گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے زخمی سی آر پی ایف اہلکار کی حالت مستحکم بتائی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: