جموں کشمیر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب پولیس کو اندر ناگ کے مندر کے متسل ایک قتل کی خبر موصول ہوئی۔ چنانچہ پولیس نے فوری حرکت میں آکر جائے واردات پر پہنچ کر ایک خاتون کی لاش برآمد کی، جس کے بعد ابتدائی چھان بین کے تحت یہ بات سامنے آئی کہ فوت شدہ خاتون کا قتل مبینہ طور پر اس کے ہی خاوند نے کیا ہے جو کہ سی آر پی ایف کی 40 ویں بٹالین میں تعینات ہے اور وہ مندرکی ڈیوٹی پر معمور تھا۔
تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے رہنے والے سی آر پی ایف اہلکار شنکرناتھ جو کہ اننت ناگ میں تعینات ہے، نے کسی بات کو لےکر اپنی کرایہ کی رہائش گاہ پر اپنی بیوی کا قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتارکرلیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقتولہ کی شناخت سمی بائٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جوں ہی انہیں خاتون کی موت کی اطلاع ملی تو جائے واردات پر اس کی لاش فرش پر پڑی تھی اور بظاہر لاش پر موجود کچھ نشانات کی بنا پر ابتدائی طور پر قتل کا معاملہ لگتا ہے۔
پولیس کے مطابق جوں ہی انہیں خاتون کی موت کی اطلاع ملی تو جائے واردات پر اس کی لاش فرش پر پڑی تھی اور بظاہر لاش پر موجود کچھ نشانات کی بنا پر ابتدائی طور پر قتل کا معاملہ لگتا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے مزید پوچھ تاچھ کی جائے گی اور مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار کو گرفتار کرکے اس حوالے سے مزید پو ھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک ایف آئی آر کے تحت معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔