اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Dalai Lama Ladakh Visit: دلائی لامہ کے لداخ دورہ سے بوکھلایا چین، ہندوستان نے دیا دو ٹوک جواب

    تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ آج لداخ دورے پر ہیں۔ وہ وہاں ایک ماہ تک رہیں گے۔ اس سفر سے چین بوکھلا گیا ہے۔ اس پر ہندوستان نے دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ آج لداخ دورے پر ہیں۔ وہ وہاں ایک ماہ تک رہیں گے۔ اس سفر سے چین بوکھلا گیا ہے۔ اس پر ہندوستان نے دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ آج لداخ دورے پر ہیں۔ وہ وہاں ایک ماہ تک رہیں گے۔ اس سفر سے چین بوکھلا گیا ہے۔ اس پر ہندوستان نے دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    • Share this:
      لداخ: تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ آج لداخ دورے پر ہیں۔ وہ وہاں ایک ماہ تک رہیں گے۔ اس سفر سے چین بوکھلا گیا ہے۔ اس پر ہندوستان نے دو ٹوک جواب دیا ہے۔ ہندوستان نے دلائی لامہ کے سفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کا لداخ دورہ ’پوری طرح سے مذہبی‘ ہے اور کسی کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔ دلائی لامہ آج جمعہ کو چین کی سرحد سے متصل مرکز کے زیر انتظام ریاست پہنچ رہے ہیں۔ وہاں ان کے تقریباً ایک ماہ تک رہنے کا پروگرام ہے۔ دلائی لامہ 1959 میں تبت سے نقل مکانی کے بعد سے ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔

      دلائی لامہ کا سفر مذہبی، چین کو اعتراض کیوں: ہندوستان

      ہندوستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دلائی لامہ سرحدی علاقے کا دورہ کر رہے ہیں کیونکہ پہلے بھی کئی بار لداخ اور اروناچل پردیش کا دورہ کر چکے ہیں۔ سرکاری افسر نے کہا، ’دلائی لامہ ایک مذہبی رہنما ہیں اور ان کا لداخ دورہ پوری طرح سے مذہبی ہے۔ ان کے دورے پر کسی کو اعتراض کیوں ہونی چاہئے‘۔ مشرقی لداخ میں ٹکراو کے کئی نکات پر ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان فوجی تعطل کے درمیان مذہبی روہنما کا لداخ دورہ سے چین کے ناراض ہونے کا خدشہ ہے۔

      وزیر اعظم مودی کی مبارکباد پر بوکھلاگیا تھا چین

      اس ماہ کے آغاز میں چین نے دلائی لامہ کو ان کے 87ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کو چین کے داخلی معاملوں میں مداخلت کرنے کے لئے تبت سے متعلقہ موضوعات کا استعمال کرنا بند کردینا چاہئے۔ وہیں ہندوستان نے چین کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دلائی لامہ ملک کے معزز مہمان ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں ہماچل پردیشچ میں دھرمشالہ کے باہر دلائی لامہ کا یہ پہلا سفر ہے۔ دلائی لامہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ چین مین بیشتر لوگ اب یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ وہ ’آزادی‘ نہیں بلکہ تبتی بودھ تہذیب کی خود مختاری اور اس کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: