உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولگام کے سیب کے باغات میں خطرناک بیماری نمودار، کسان پریشان، فصلیں تباہ

    ضلع کولگام کے بیشتر علاقوں میں سیب کے باغات میں Leaf miner نامی بیماری پھوٹ پڑنے سے کسانوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے، اس بیماری کی وجہ سے نہ صرف فصل کو نقصان پہنچا ہے بلکہ پیڑ بھی بہت حد تک متاثر ہوگئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kulgam, India
    • Share this:
    کولگام: ضلع کولگام کے بیشتر علاقوں میں سیب کے باغات میں Leaf miner نامی بیماری پھوٹ پڑنے سے کسانوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے، اس بیماری کی وجہ سے نہ صرف فصل کو نقصان پہنچا ہے بلکہ پیڑ بھی بہت حد تک متاثر ہوگئے ہیں۔ کسانوں نے اس بیماری سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے مدد طلب کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ باغبانی (Department of Horticulture) کی ٹیموں نے آج متاثرہ علاقوں کو درہ کیا اور یہاں کسانوں کو احتیاطی تدابیر اُٹھانے اور محکمہ کی ایڈوائزری پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔کسانوں نے کہا کہ اس سال اگرچہ فصل کافی اچھی رہی اور پیدوار میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ریٹ کم ہونے سے کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ سیب کی کاشت پر بیماری سے فصل تباہ ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    کشمیر میں سنیما کا باقاعدہ آغاز، بڑے پردے پر لوگوں کو دکھائی گئی فلم

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: ڈی سی جموں نے پنچایت پالن والا میں ایس ڈبلیو ایم پلان کا آغاز کیا

    ڈائریکٹر محکمہ باغبانی جی آرمیر نے کہا کہ محکمہ نے متعلقہ چیف ہارٹیکلچرافسران اورفیلڈ عملہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اٹھائیں اورمتاثرہ باغات کا دورہ کرکےحالات کا جائزہ لیں۔

    دوسری جانب، چیف ہارٹیکلچر آفیسرکولگام لیاقت علی اورڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفیسر کولگام نثاراحمد کی قیادت میں ٹیموں نے متاثرہ باغات کا دورہ کیا اور یہاں موقع پرمالکان باغات کو ہدایت دی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اس بیماری کا جلد ہی تدارک کیا جا رہا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: