درخشاں اندرابی کا اعلان: جموں و کشمیر میں ہلال کمیٹی تشکیل دینے پر کیا جائے گا غور

درخشاں اندرابی نے کہا کہ انہیں کئی لوگوں نے استدعا کی کہ جموں و کشمیر میں اپنی ہلال کمیٹی تشکیل دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور لوگوں کی امنگوں کے مطابق یہاں ہلال کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا جائے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہلال کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا جائے گا۔ درگاہ حضرت بل سرینگر میں ماہ مبارک کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران مڈیا سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ پہلے جموں و کشمیر میں یہاں کے مفتی اعظم کی جانب سے ماہ مبارک شروع ہونے یا عید منانے کا اعلا ن کیا جاتا تھا اور اسی کے مطابق یہا ں کے لوگ روزہ رکھتے تھے یا عید مناتے تھے لیکن اس بار روزہ رکھنے کے بارے میں جو کنفیوژن لوگوں میں پیدا ہوا اس لئے ہمیں اپنی ہلال کمیٹی کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہلال کمیٹی کی تشکیل کی بدولت یہاں کے لوگ خود روزہ رکھنے اور عید منانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ انہیں کئی لوگوں نے استدعا کی کہ جموں و کشمیر میں اپنی ہلال کمیٹی تشکیل دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور لوگوں کی امنگوں کے مطابق یہاں ہلال کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بھی ایک کنٹرول روپ قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں چانددیکھنے کی سہولیات میسرہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہلال کمیٹی اور کنٹرول روم قائم کرنے کے بارے میں وہ سبھی لوگوں سے بات کریں گی اور ان سے انکی تجاویز حاصل کریں گی۔

    منوج سنہا نےجموں یونیورسٹی میں 84 قومی و بین الا اقوامی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کی شرکت

    گجراتی ٹھگ کا سکیورٹی ایجنسیوں کو دھوکہ دیکر سہولیات حاصل کرنے پر شیو سینا کا اظہار تشویش

    انہوں نے یقین دلایاکہ اگلی عید تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر درگاہ حضرت بل میں ماہ رمضان کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس برس درگاہ کے احاطے میں کیمے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ موسم خراب ہونے کی صورت میں یہاں نماز ادا کرنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ درخشان اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کی طرف سے بیت المال قائم کی گیا ہے اور اس میں جمع ہونے والی رقومات غریب اورضرورتمندوں کومدد کے طور پر فراہم کیا جائے گا۔

    (رپورٹ: رمیش امباردار)
    Published by:Sana Naeem
    First published: