உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: ڈی سی جموں نے پنچایت پالن والا میں ایس ڈبلیو ایم پلان کا آغاز کیا

    ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسا نے آج بلاک کھوڑ میں پنچایت پالن والا کا دورہ کیا تاکہ 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان کا آغاز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کسانوں میں زمینی پاس بکس بھی تقسیم کیں۔

    ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسا نے آج بلاک کھوڑ میں پنچایت پالن والا کا دورہ کیا تاکہ 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان کا آغاز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کسانوں میں زمینی پاس بکس بھی تقسیم کیں۔

    ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسا نے آج بلاک کھوڑ میں پنچایت پالن والا کا دورہ کیا تاکہ 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان کا آغاز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کسانوں میں زمینی پاس بکس بھی تقسیم کیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
    جموں: ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسا نے آج بلاک کھوڑ میں پنچایت پالن والا کا دورہ کیا تاکہ 'سوچھ بھارت مشن' کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان کا آغاز کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کسانوں میں زمینی پاس بکس بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر آئی اے ایس پروبیشنر آنند ترویدی، اے سی پی جموں میناکشی وید، تحصیلدار کھور، مونیکا شرما، بی ڈی او خور، ورون چودھری، سرپنچ، گیتا دیوی اور وشال گرگ، پوری آئل ملز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پنچایت میں صفائی ستھرائی اور ہریالی کی تعریف کی اور علاقے میں صفائی ستھرائی اور ماحول دوست ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے سرپنچ گیتا دیوی اور رہائشیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ کچرے کو الگ کرنے اورگھریلو کھاد بنانے کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کریں تاکہ کچرا پھینکنے اورلینڈ فلزکی تخلیق کے ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    کانگریس صدارتی الیکشن: ملیکا ارجن کھڑگے نے داخل کی پرچہ نامزدگی، تھرور سے سیدھا مقابلہ

    یہ بھی پڑھیں۔

    راجستھان: گہلوت نہیں تو کون ہوگا راجستھان کا وزیر اعلیٰ؟ دعویداروں میں یہ نام آئے سامنے

     

    اس کام کو آسان بنانے کے لئے، ڈپٹی کمشنر نے پوری آئل ملزلمیٹڈ کی طرف سے ’سوچھ بھارت مشن‘ کے فیز II کے تحت سوچھتا (صفائی) ہی سیوا پہل کے لئے عطیہ کردہ ایک ای رکشہ پنچایت کے حوالے کیا۔ بیٹری سے چلنے والی ای گاربیج وینز انفرادی گھرانوں سے الگ تھلگ ٹھوس فضلہ کو اکٹھا کرنے اورکچرے کو جمع کرنے اورالگ کرنے کے مراکز تک لے جانے کا ماحول دوست طریقہ پیش کرے گی۔

    ڈی سی جموں نے سوامیتوا اسکیم کے تحت قانونی ملکیت کارڈ جاری کرنے کے ساتھ گاؤں کے گھریلو مالکان کو ’حقوق کا ریکارڈ‘ فراہم کرنے کے لئے زمین کی پاس بکس بھی تقسیم کیں۔ لوگوں نے جموں انتظامیہ کے اس قدم کو سراہا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہرطرح کی سہولیات کو یقینی بنانے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ پالن والا کے ایک راکیش کمار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس طرح کی پہل ان کے لئے زیادہ شہری سہولیات کا باعث بنے گی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: