ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

DDC Election 2020: جموں وکشمیر میں 280 سیٹوں کے لئے آج ہوگی ووٹوں کی گنتی

جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (Jammu Kashmir District Development Council) کی 280 سٹیوں پر ہوئے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی منگل کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن (State Election Commision) کے افسران نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں 8 مرحلوں میں ہوئے انتخابات میں 450 سے زیادہ خواتین امیدواروں سمیت کل 4,181 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

  • Share this:
DDC Election 2020: جموں وکشمیر میں 280 سیٹوں کے لئے آج ہوگی ووٹوں کی گنتی
DDC Election 2020: جموں وکشمیر میں 280 سیٹوں کے لئے آج ہوگی ووٹوں کی گنتی

سری نگر: جموں وکشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (Jammu Kashmir District Development Council) کی 280 سٹیوں پر ہوئے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی منگل کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن (State Election Commision) کے افسران نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں 8 مرحلوں میں ہوئے انتخابات میں 450 سے زیادہ خواتین امیدواروں سمیت کل 4,181 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 28 نومبر کو ہوئی تھی اور آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 19 دسمبر کو ہوئی تھی۔ کل ملاکر پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ان انتخابات میں 57 لاکھ رائے دہندگان میں سے 51 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔


کشمیر (Kashmir) کی اہم اور مین اسٹریم کی سات سیاسی جماعتوں نے پیپلز الائنس آف گپکار ڈکلیریشن (People's Alliance of Gupkar Declaration) کے بینر تلے الیکشن لڑا تھا۔ ان پارٹیوں میں نیشنل کانفرنس (National Conference) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (People's Democratic Party) بھی شامل ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے سبھی ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں اور مرکز کے زیر انتظام ریاست کے سبھی 20 اضلاع میں صبح 9 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی۔


ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے لئے تیاریوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ کے کے شرما نے کہا، ’الیکشن افسر ہر ڈی ڈی سی انتخابی حلقے کے لئے ووٹنگ کے عمل کے انچارج ہوں گے۔
ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے لئے تیاریوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ کے کے شرما نے کہا، ’الیکشن افسر ہر ڈی ڈی سی انتخابی حلقے کے لئے ووٹنگ کے عمل کے انچارج ہوں گے۔


ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے لئے تیاریوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ کے کے شرما نے کہا، ’الیکشن افسر ہر ڈی ڈی سی انتخابی حلقے کے لئے ووٹنگ کے عمل کے انچارج ہوں گے۔ شفافیت بنائے رکھنے کو یقینی بنانے کے واسطے پوری ووٹنگ کے عمل پر نظر رکھی جائے گی اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کرائی جائے گی’۔ ڈی ڈی سی کا الیکشن 8 مرحلے میں ہوا۔ آرٹیکل 370 کے التزام کو ہٹانے اور جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا انتخابی قواعد ہے۔

پنچ اور سرپنچ عہدے کے لئے 67.60 اور 47.56 فیصدی انتخابات

جموں وکشمیر میں پنچ اور سرپنچ عہدے کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات کے آخری مرحلے میں بالترتیب 67.60 فیصد اور 47.56 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کے ساتھ ہی ہفتہ کو پنچایت ضمنی انتخاب کے 8 ویں مرحلے کے لئے بھی ووٹنگ ہوئی۔ آخری مرحلے میں پنچ عہدے کے لئے 285 خالی عہدوں کے لئے ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے۔ ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا، ’کل 53,817 رائے دہندگان میں سے 36,378 نے حق رائے دہی کا اسعمال کیا اور 596 امیدوار میدان میں تھے’۔ انہوں نے کہا کہ پنچ ضمنی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران جموں خطے میں 84.07 فیصد جبکہ کشمیر خطے میں 65.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 21, 2020 07:24 PM IST