உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گمشدہ 17سالہ لڑکی کی پُلاست ندی سے لاش برآمد، رابطے میں رہے لڑکے کو گرفتار کرنے سے پولیس کا گریز

    Youtube Video

    لڑکی کے اہل خانہ نے اپنی بچی کا قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ جب اُس کا موبائل ٹریکر پر لگایا گیا تو وہ ایک لڑکے کے ساتھ رابطے میں تھی ۔ اُس لڑکے کی بائیک بھی پونچھ میں بر آمد ہوئی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک اُسے گرفتار نہیں کیا ہے ۔

    • Share this:
      آج پونچھ سٹی کے نواحی علاقے میں پُلاست ندی سے سترہ سال کی ایک لڑکی کی لاش بر آمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی لوازمات پورے کئے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت محلہ کَنسر پونچھ کی رہنے والی مہک بی کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ اکیس اگست سے لاپتہ تھی اور پونچھ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔

      لڑکی کے اہل خانہ نے اپنی بچی کا قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ جب اُس کا موبائل ٹریکر پر لگایا گیا تو وہ ایک لڑکے کے ساتھ رابطے میں تھی ۔اُس لڑکے کی بائیک بھی پونچھ میں بر آمد ہوئی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک اُسے گرفتار نہیں کیا ہے ۔

      پولیس نے واجبی کاروائی کا وعدہ کرکے لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ ایک سو چورہیتر کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے لیے یہ لوگ لاش کو لے کر راجا سُکھ دیو اسپتال پہنچے تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: