உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ کے گوگجی پتھری علاقے میں  بھیانک سڑک حادثے میں دو کی موت

    Youtube Video

    بتایا جاتا ہے کہ گوگجی پتھری میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے اپنی کار پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر میں آئے روز سڑک حادثات رونما ہونے کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔ ایسے حادثات میں روز انسانی جانیں تلف ہوتی ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ کے گوگجی پتھری علاقے میں بھی آج ایک دلخراش واقع پیش آیا جس میں دو جانوں کا زیاں ہوا۔ آج جمعہ کے روز چاڈورہ میں دوپہر کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوگجی پتھری میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے اپنی کار پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اگرچہ زخموں کو نزدیکی اسپتال میں پہنچایا گیا لیکن یہ دونوں جانبر نہ ہوسکے۔مرنے والوں کی شناخت پرویز احمد ولد سیف الدین ساکنہ کرستوار چاڈورہ اور فیاض احمد حجام ساکنہ گوگجی پاتھری کے طور پر ہوئی۔

    دونوں کی لاشیں جوں ہی ان کے آبائی گھروں کو پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ادھر پولیس نے قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ لوگوں کاکہناہے کہ سڑک حادثات پر روک تھام کے لیے انتہائی ضروری اقدامات اٹھانے چاہے۔ سماجی کارکن حاجی محمد اشرف میر نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سڑک حادثات کے انتہائی تشویشناک معاملات رونما ہوتے ہیں۔

     

    انہوں نے بتایاکہ سڑکوں پرگاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے اور گاڑیوں کو صحیح ڈھنگ سے چلانے میں لیت و لعل اپنانے سے ایسے حادثات پیش آتے ہیں ۔ محمد اشرف میر نے کہاکہ ڈرائیوروں کو چاہے کہ سنجیدگی سے گاڑیوں کو چلائے تاکہ ان کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر سڑک حادثات کے خونین واقعات پیش آئے جن میں درجنوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: