ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم کی موت، لاش کے گھر پہنچتے ہی بچھ گیا صف ماتم، ہر آنکھ ہوگئی نم

وسطی ضلع بڈگام کے کاندھ ہامہ میں محکمہ بجلی کا ملازم اپنی ڈیوٹی کے دوران لقمہ اجل بن گیا ۔

  • Share this:
ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم کی موت، لاش کے گھر پہنچتے ہی بچھ گیا صف ماتم، ہر آنکھ ہوگئی نم
وسطی ضلع بڈگام کے کاندھ ہامہ میں محکمہ بجلی کا ملازم اپنی ڈیوٹی کے دوران لقمہ اجل بن گیا ۔

کشمیر میں آئے روز مختلف طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں لوگوں کی جانیں تلف ہوتی ہیں ۔کہیں سڑک کے حادثات پیش آتے ہیں تو کہیں بجلی کے کھنبوں پر کرنٹ لگنے کے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ کشمیر میں پیش آنے والے حادثات سے مرنے والوں کی شرح زیادہ درج ہوتی ہے تعداد میں روز اضافہ بھی ہوتا ہے ۔ وسطی ضلع بڈگام کے کاندھ ہامہ میں محکمہ بجلی کا ملازم اپنی ڈیوٹی کے دوران لقمہ اجل بن گیا ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ بجلی میں کام کررہے فیاض احمد پیر نامی ملازم کاندھ ہامہ میں بجلی ٹرانسفارمرکی مرمت کررہے تھے اسی دوران ہائی ٹنشن تار سے ان کا مس ہوا تو بجلی کرنٹ نے انہیں اپنے ساتھ لپٹ لیا ۔فیاض احمد اس وقت بہوش ہوگیا انہیں فوراً نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام منتقل کیا گیا یہاں ڈاکٹروں نے انتھک کوششیں کی کہ ان کا بچایاجاسکے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ ان کی لاش جب ان کے آبائی گاؤں کھور شیر آباد پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔




علاقے کے سبھی لوگ نم آنکھوں سے ان کے گھر پہنچے ۔ ادھر جب پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔پولیس نے اس معاملے کو لیکر کیس درج کیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔بیروہ میں چند روز پہلے بھی ایک نوجوان طالب علم اپنے ہی گاؤں میں بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے کے دوران لقمہ اجل بن گئے ۔ بیروہ میں یہ از خود ٹرانسفامر کی مرمت کرنے لگا تو اچانک بجلی سپلائی سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ محکمہ بجلی کے ماہرین لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی مرمت کے دوران بجلی پہلے سپلائی منقطع کریں لوگ اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنی جان گنوانے کے بغیر کسی بھی جگہ بجلی تاروں اور ٹرانسفارمر کی مرمت کریں ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 10, 2021 04:18 PM IST