جموں و کشمیر: دہشت گردانہ حملہ تھا فوجی ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ، فوج نے کی تصدیق، اب تک پانچ جوان شہید

جموں و کشمیر: دہشت گردانہ حملہ تھا فوجی ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ، فوج نے کی تصدیق، اب تک پانچ جوان شہید (Photo-ANI)

جموں و کشمیر: دہشت گردانہ حملہ تھا فوجی ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ، فوج نے کی تصدیق، اب تک پانچ جوان شہید (Photo-ANI)

Army Truck Attack in Jammu Kashmir: جموں و کشمیر کے پونچھ میں جمعرات کو ہندوستانی فوج کے ٹرک میں لگی آگ کا واقعہ دہشت گردانہ حملہ تھا ۔ ہندوستانی فوج نے خود اس کی تصدیق کی ہے ۔ اس حملہ میں اب تک پانچ فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    پونچھ : جموں و کشمیر کے پونچھ میں جمعرات کو ہندوستانی فوج کے ٹرک میں لگی آگ کا واقعہ دہشت گردانہ حملہ تھا ۔ ہندوستانی فوج نے خود اس کی تصدیق کی ہے ۔ اس حملہ میں اب تک پانچ فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر ہے ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حملے کو لے کر بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں نامعلوم دہشت گردوں کے ذریعہ گرینیڈ کے استعمال کی وجہ سے فوج کے ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ جوانوں کی جانیں تلف ہوگئیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں بھرتی ہے ، جہاں ان کا مناسب علاج کیا جارہا ہے ۔

    ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج تقریباً 1500 بجے نامعلوم دہشت گردوں نے راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان چل رہی فوج کی گاڑی پر شدید بارش اور کم نظر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گولہ باری کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم کے استعمال کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

    آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کی شہادت کی اطلاع دی۔ دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندوستانی فوج کے اہلکار زمینی صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں اور مناسب کارروائی کر رہے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور سنگین طور پر زخمی فوجی کو فوری طور پر راجوری کے آرمی اسپتال لے جایا گیا اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں-کشمیر میں سیکورٹی کو لے کر MHA کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اسپیشل سکریٹری سندری نندا کریں گی شرکت


    یہ بھی پڑھئے: حضرت بل میں آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ہوگی کاروائی: درخشاں اندرابی



    بتادیں کہ اس سے پہلے ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا تھا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا تھا کہ موقع پر گولیوں کے خول ملے ہیں، انہوں نے مزید کہا تھا کہ کچھ گولیاں گاڑی میں بھی لگی ہیں اور یہ گھات لگا کر حملہ ہوسکتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: