جموں: حکومت نے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر اور لداخ علاقوں میں نئے تعلیمی ادارے کھولنے پر بیک وقت توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسکیم 2011 میں متعارف کرائی گئی تھی تاکہ ہر سال 5,000 ہونہار طلباء کو ہندوستان میں نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے فنڈ فراہم کیا جا سکے۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کے لئے روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
مرکزکے زیرانتظام دونوں علاقوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد اس اسکیم سے مستفید ہوئی ہے۔ اس کی مزید پانچ سال کی توسیع سے اگلے پانچ سالوں میں مزید طلباء مستفید ہوں گے۔ آل انڈیا کونسل فارٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) PMSSS کے نفاذ کے لئے نوڈل ایجنسی ہے، جس کا سالانہ بجٹ 180-190 کروڑ روپئے ہے۔ "19-2018 اور 20-2019 میں کمی کے بعد، تعلیمی سال 21-2020 اور 22-2021 میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد اضافہ دیکھا گیا اور اسے جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔"
سرکاری ذرائع کے مطابق اسکیم کی مدت گزشتہ سال ختم ہونے والی تھی، لیکن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر اور لداخ کے طلباء کے مفاد میں مزید پانچ سال کے لئے اس کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔PMSSS جنرل ایجوکیشن کورسز (بیچلر ان آرٹس، کامرس اور سائنس) کے لئے 4,500 سیٹیں اور انجینئرنگ اور میڈیکل ڈگریوں کے لئے250 سیٹیں پیش کرتا ہے۔ جنرل ایجوکیشن کورسز کے لئے پیش کردہ اسکالرشپ 1.3 لاکھ روپئے ہے، جس میں ہاسٹل اور میس چارجز کو پورا کرنے کے لئے ایک لاکھ روپئے کی دیکھ بھال کی فیس، یہ انجینئرنگ کے لئے2.25 لاکھ روپئے اور میڈیکل ڈگریوں کے لئے 4 لاکھ روپئے ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پی ایم ایس ایس ایس کی توسیع کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جے اینڈ کے طلباء کے لئے پی ایم ایس ایس ایس کو مزید 5 سال تک بڑھانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا مشکور ہوں۔ ہر سال ہزاروں اسکالر شپس دستیاب ہونے کے ساتھ، اسکیم ہمارے نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے کے مواقع فراہم کرے گی اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے ذرائع فراہم کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔