جموں -کشمیر لداخ کے دورے پر آج آئیں گے راجناتھ، LACکے سیکورٹی انتظامات کا کریں گے معائنہ
وزیردفاع سب سے پہلے 27 اکتوبر کو سری نگر پہنچ رہے ہیں، ، جہاں وہ ایئربس پر 1947 کے جنگ کے تاریخی لمحات کے گواہ بنیں گے۔ کشمیر کو قبائلیوں سے آزاد کرانے کے لیے ہندوستان نے اپنی فوج اتاری تھی۔
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سرینگر و لداخ کے دو روزہ دورے پر آج جمعرات کو سرینگر پہنچ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے بھی ہوں گے۔ اس دوران وزیردفاع لداخ میں ایل اے سی پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیںگے۔ فرنٹ مورچے پر جا کر آپریشنل تیاریوں کی جانکاری حاصل کریں گے۔
وزیردفاع سب سے پہلے 27 اکتوبر کو سری نگر پہنچ رہے ہیں، ، جہاں وہ ایئربس پر 1947 کے جنگ کے تاریخی لمحات کے گواہ بنیں گے۔ کشمیر کو قبائلیوں سے آزاد کرانے کے لیے ہندوستان نے اپنی فوج اتاری تھی۔ اس لیے اس دن کو فوج انفینٹری ڈے کے طو رپر مناتی ہے۔ وزیردفاع اسی تاریخی لمحات کے گواہ بنیں گے۔ یہاں کے پروگرام میں شامل ہونے کے بعد وہ لیہہ چلے جائیں گے۔ لیہہ میں وہ ایل او سی پر جا کر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ سردی کے موسم میں جوانوں کی سیکورٹی کو لے کر کیے گئے اقدامات کے ساتھ ہی سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کریں گے۔
گلوان کے شیوک پُل سے جموں ڈویژن کے 17 پروجیکٹوں کا افتتاح راجناتھ سنگھ کل 28 اکتوبر کو کریں گے۔ انہیں بی آر او کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
ان میں جموں ڈویژن کے 17 پروجیکٹس شامل ہیں جن میں کٹھوعہ کی سات شامل ہیں۔ کٹھوعہ کے ہیرانگر علاقے کے پہاڑپور میں بھاگ نالا پر 121 میٹر طویل پُل کا افتتاح کریں گے جس سے پنجاب آنے جانے کی مسافت کم ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔