உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: ممبئی کے نجی صنعت کاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر، جانئے کیا ہے مقصد

    J&K News: ممبئی کے نجی صنعت کاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر، جانئے کیا ہے مقصد

    J&K News: ممبئی کے نجی صنعت کاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر، جانئے کیا ہے مقصد

    Jammu and Kashmir : وادی کشمیر میں لیونڈر کو فروغ دینے کے لیے پہلی مرتبہ ممبی کی نجی صنعت کاروں کا ایک وفد آج کل وادی کے دورے پر ہے۔ ٹیم میں شامل ممبران نے ضلع پلوامہ کے بنورہ علاقہ میں قائم ڈرگ فارم کا دورہ کیا۔

    • Share this:
    پلوامہ : مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کاشت ہونے والے لیونڈر کی بین الاقوامی سطع پر مانگ بڑھ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی نجی صنعت کاروں کا ماننا ہے کہ وادی کشمیر میں کاشت کی جانے والے لیونڈر کو صنعت کاری میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وادی کشمیر میں لیونڈر کو فروغ دینے کے لیے پہلی مرتبہ ممبی کی نجی صنعت کاروں کا ایک وفد آج کل وادی کے دورے پر ہے۔ ٹیم میں شامل ممبران نے ضلع پلوامہ کے بنورہ علاقہ میں قائم ڈرگ فارم کا دورہ کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں سال رواں اب تک 29 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 100 ہلاک


    وفد میں شامل رماکانت نامی نجی صنعت کارکا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر لیونڈر اور گلاب کے تیل کی کورونا کے بعد مانگ کافی بڑھ گئی ہے اور وادی کشمیر کے موسمی حالات اس کی کاشت کے لیے کافی مفید ہیں۔ تاہم کاشت کو اب صنعت کاری میں لانا لازمی بن گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر میں انکاونٹر کے تین واقعات میں لشکر کے پانچ دہشت گرد ڈھیر


    پنکج مہتا نامی صنعت کار نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیونڈر اور دیگر آروما پھولوں کی کاشت سے جموں و کشمیر کی سیاحت کو بھی کافی فروغ حاصل ہورہا ہے ۔ صنعت کو فروغ حاصل ہونے سے بے روزگاری کافی حدتک دور ہوگی۔

    پہلی مرتبہ ممبئی کے معروف صنعت کاروں کے ساتھ یہاں کے لیونڈر کاشتکاروں کے تبادلہ خیال سے کاشتکاروں کو کافی حوصلہ ملا ہے ۔ کاشت کار خاتون شاہین شاداد نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لیونڈر کی مانگ عالمی سطح پر بڑھنے سے کاشتکاروں کو کافی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں ۔ صنعت کاروں کے یہاں رجوع کرنے سے کاشتکاروں کو کافی حوصلہ مل رہا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: