உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر اسمبلی میں پہلی مرتبہ کشمیری پنڈتوں کو ریزرویشن، جانئے رپورٹ کی 5 اہم باتیں

    J&K News: جموں و کشمیر اسمبلی میں پہلی مرتبہ کشمیری پنڈتوں کو ریزرویشن، جانئے رپورٹ کی 5 اہم باتیں (PTI Photo)

    J&K News: جموں و کشمیر اسمبلی میں پہلی مرتبہ کشمیری پنڈتوں کو ریزرویشن، جانئے رپورٹ کی 5 اہم باتیں (PTI Photo)

    Delimitation Commission on J&K: جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے پیش ہونے کے بعد اب اسمبلی انتخابات اور ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کو لے کر ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ میں کمیشن کی طرف سے دی گئی سفارشات سے جموں و کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی آجائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے پیش ہونے کے بعد اب اسمبلی انتخابات اور ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کو لے کر ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ میں کمیشن کی طرف سے دی گئی سفارشات سے جموں و کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی آجائے گی۔ حد بندی کمیشن نے اسمبلی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ، کشمیر پنڈتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے ریزرویشن کے بندوبست سمیت کئی اہم سفارشات کی ہیں۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا کی سیٹوں کے حوالے سے حد بندی کمیشن کی طرف سے کی گئی اہم سفارشات درج ذیل ہیں:۔

      1- پہلی مرتبہ جموں و کشمیر میں اسمبلی کی 9 نشستیں درج فہرست قبائل کے لیے مختص کی جائیں گی۔ ان میں سے 6 جموں اور 3 کشمیر میں ہوں گی۔ جبکہ 7 سیٹیں درج فہرست ذات کے لیے ریزرو ہوں گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  جموں و کشمیر کے کس ضلع کو ملی کتنی اسمبلی سیٹیں؟ 5 لوک سبھا سیٹوں کے بارے میں بھی یہاں جانئے


      2- اپنی رپورٹ میں حد بندی کمیشن نے ہر لوک سبھا سیٹ میں 18 اسمبلی سیٹیں رکھی ہیں۔ ایسے میں اب یہاں اسمبلی سیٹوں کی کل تعداد 90 ہو جائیں گی۔ جس میں 43 سیٹیں جموں ریجن میں اور 47 سیٹیں کشمیر میں ہوں گی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے سے پہلے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد 87 تھی ، جس میں سے 4 سیٹیں لداخ میں شامل تھیں ۔

      3- 13 اسمبلی سیٹوں کے ناموں میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ 21 اسمبلی سیٹوں کی حدود میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عید کے دن وادی کشمیر میں کئی دردناک حادثات، 3 بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی


      4- حد بندی کمیشن نے پڈوچیری اسمبلی کی طرز پر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیری پناہ گزین برادری سے 2 اراکین کو نامزد کرنے کا بندوبست کیا ہے۔ ان دو ارکان میں سے ایک خاتون رکن ہوں گی۔

      5- وہیں اس کمیشن نے جموں ڈویژن کے دو اضلاع راجوری اور پونچھ کو کشمیر کی اننت ناگ لوک سبھا سیٹ میں شامل کیا ہے۔ تو اب یہ اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ ہوگی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: