جموں و کشمیر پولیس کے ڈائیریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ملٹینسی اب دم توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ ضلع میں ملٹینسی نا کے برابر ہے کیونکہ اس ضلع میں اب ایک یا دو ہی ملیٹنٹ بچے ہیں جنہیں جلد ہی ہلاک کیا جائے گا۔ جموں میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملٹینسی آخری سانسیں لے رہی ہے اور جو بھی ملیٹنٹ بچے ہیں انہیں جلد یا تو ہلاک کیا جائے گا یا گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تفریح کے وسائیل بحال کئے جارہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ جموٓں و کشمیر کے نوجوان خود فلمیں ڈائیریکٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں تھیٹر قائم کئے جارہے ہیں اور کل ہی ایل جی منوج سنہا نئے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ایسے تھیٹئروں کا افتتاح کیا اور اب یہاں کے نوجوان مثبت انداز میں ان تھیٹئروں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
حریت کانفرنس کی موجودگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ حریت اب جموں و کشمیر میں کہیں بھی نہیں ہے لیکن پاکستانی مقبوضہ کشمیر می حریت کا ایک نیا چپٹر کھولا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کیا جائے۔ انہوں نے حریت کے نام و نشان نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست کو اس جماعت نے ہڑتال کی کال دی تھی تاہم کسی نے بھی اسکی ہڑتال کی کال پر عمل نہیں کیا بلکہ پورے جموں و کشمیر میں اس دن لوگوں نے جشن منایا۔
روہت شرما نے صحافی سے کہہ ڈالی ایسی بات، سن کر سب کی نکل پڑی ہنسی: ویڈیو وائرل
نابالغ کا ریپ کے بعد قتل، برہنہ حالت میں لاش کو کھیت میں پھینکا، علاقے میں پھیلی سنسنیجموں و کشمیر میں موجود مدرسوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ان میں سے بہت سارے مدرسے کافی اچھا کام کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھار رہے ہیں تاہم ہوسکتا ہے کہ چند مدرسے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہوں لیکن ایسے مدرسوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے چاہنے والے وادی میں سرگرم ہیں اور یہاں امن کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ حفاظتی عملہ، انتظامیہ اور پولیس دن رات کام کرکے وادی میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ سوشل میڈیا کے زریع نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور منشیات کی طرف دھکیلنے کی مزموم کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ان سبھی کوششوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔
رپورٹ: جموں: رمیش امباردار
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔