جموں و کشمیر پولیس کے ڈائیریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر حفاضتی عملے نے بہت حد تک ملٹینسی کو قابو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ملٹنٹوں کی تعداد پہلے برسوں کے مقابلے میں بہت کم رہی اور جموں و کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے نوجوان ملٹینسی کی طرف راغب ہونے کے بجائے اپنے مستقبل کی فکر کرنے لگے ہیں اور مختلف شعبوں مین جموں و کشمیر کے نوجوان اپنی مستقبل کو بنانے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں سرگرم ملیٹنٹوں کی تعداد کافی کم ہے اور نوجوان اب یہ جان چکے ہیں کہ ملیٹینسی کا راستہ انہیں صرف اور صرف تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔جموں میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ اگر چہ ابھی جموں و کشمیر میں ملیٹنسی پوری طور پر ختم نہیں ہوئی ہے تاہم اب یہ ختم ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لئے کھیل، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کافی وسائل موجود ہیں اور نوجوان اب مستقبل سنوارنے لگے ہیں۔
التجامفتی پاسپورٹ معاملہ: حملہ اور جوابی حملہ، محبوبہ مفتی کی صاحبزادی بولیں۔عدالت کو گمراہ کیا گیاالتجا مفتی پر بی جے پی کا سخت ردعمل، 'ماں محبوبہ مفتی کے نقش قدم پر چل رہی ہیں ان کی بیٹی التجا'ڈی جی پی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرفسے ڈرون کے زریع جموں و کشمیر میں ہتھیار اور منشیات بیجنے کی کوششوں میں اگر چہ کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی پاکستان کی طرفسے یہ کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور منشیات ہمارے علاقے میں گرانے کی اگر چہ کوشش کرتا رہتا ہے تاہم ہم ان کی ان کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران کافی تعداد میں پولیس نے ہتھیار اور منشیات کی کافی مقدار ضبط بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے یو ٹی میں منشیات کی لت کو ختم کرنے کی ایک زوردار مہم شروع کر رکھی ہے اور اس کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی جاری ہے ساتھ ہی اس لت میں پڑے نوجوانوں کو اس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے پولیس نے ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹروں کا بھی قیام عمل میں لایا ہے۔
(رپورٹ: رمیش امباردار)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔