ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموںوکشمیرپولیس کوجدیدتکنیک اورہتھیاروں سےکیاجارہاہےلیس: ڈی جی پی دلباغ سنگھ کابیان

ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے مطابق اضافی نقل و حرکت اور حفاظتی سامان فراہم کرنے سے انسداد دہشت گردی محاذ پر کام کرنے والی ہماری سرشار فورس کی اہلیت اور صلاحیتوں میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا۔

  • Share this:

ملک میں بہترین پولیس فورسز میں سے ایک جموں کشمیر پولیس میں مزید جدیدیت لائی جا رہی ہے ۔جسکے باعث انسداد دہشت گردی اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی۔ ان باتوں کا اظہار حال ہی میں جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کیا۔ ڈی جی پی نے حال ہی میں جموں کشمیر پولیس کو آپریشن کمانڈ وہیکلز وقف کر دی۔ یہ گاڑیاں تمام جدید مشینری اور آلات سے لیس ہیں جو ملیٹینسی مخالف آپریشنوں اور امن و قانون کی صورتحال کے دوران ایک اہم کردار ادا کرینگی۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے مطابق اضافی نقل و حرکت اور حفاظتی سامان فراہم کرنے سے انسداد دہشت گردی محاذ پر کام کرنے والی ہماری سرشار فورس کی اہلیت اور صلاحیتوں میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا۔ جبکہ یہ آپریشن کمانڈ وہیکلز ایسی گاڑیاں ہیں جو جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہیں اور پولیس ان گاڑیوں کو مختلف آپریشنوں کے دوران استعمال میں لا سکتی ہے۔ ڈی جی پی نے ان گاڑیوں کی مزید اپ گریڈیشن کے لئے افسران کی تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈ گاڑیاں تمام جدید گیجٹز سے لیس ہیں جو انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران انتہائی کارآمد ثابت ہوں گی۔

 یہ آپریشن کمانڈ وہیکلز ایسی گاڑیاں ہیں جو جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہیں اور پولیس ان گاڑیوں کو مختلف آپریشنوں کے دوران استعمال میں لا سکتی ہے۔
یہ آپریشن کمانڈ وہیکلز ایسی گاڑیاں ہیں جو جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہیں اور پولیس ان گاڑیوں کو مختلف آپریشنوں کے دوران استعمال میں لا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے پولیس افسران اور جوانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور انکی اضافی محفوظ نقل و حرکت کے مدنظر اور حفاظتی سامان فراہم کرنے سے انسداد دہشت گردی محاذ پر کام کرنے والے ہماری سرشار قوت کی اہلیت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔کمانڈ وہیکلز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران خاص طور پر انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں مواصلات و آپریشنل مرکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ گاڑیاں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ، بلٹ پروف ، اعلی ریزولوشن سی سی ٹی وی / پی ٹی زیڈ کیمرے سے لیس کسی بھی علاقے کا '360' زاویہ منظر پیش کرتے ہیں۔کمانڈ وہیکل میں بجلی کی فراہمی کا تین سطح کا نظام ہے جو طویل عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کمانڈ وہیکل کی اضافی پاور ہاؤس دوسری خصوصیات ہیں۔۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 24, 2021 07:22 PM IST