سرحدوں پر سکیورٹی بندوبست کو مضبوط کرنے کیلئے مزید چوکیاں کی جارہی ہیں قائم، جلد دہشت گردی کا ہوگا خاتمہ: دلباغ سنگھ

 Eliminating Terrorism :  انہوں نے کہا کہ اگر چہ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا ہو چکا ہے تاہم ابھی بھی چند غیر ملکی دہشت گرد بچے ہوئے ہیں۔

Eliminating Terrorism : انہوں نے کہا کہ اگر چہ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا ہو چکا ہے تاہم ابھی بھی چند غیر ملکی دہشت گرد بچے ہوئے ہیں۔

Eliminating Terrorism : انہوں نے کہا کہ اگر چہ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا ہو چکا ہے تاہم ابھی بھی چند غیر ملکی دہشت گرد بچے ہوئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سرحدوں پر سکیورٹی بندوبست کو مظبوط کرنے کے لئے مزیدچوکیاں قائم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا ہو چکا ہے تاہم ابھی بھی چند غیر ملکی دہشت گرد بچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان بچے کچھے دہشت گردوں کو جلد اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کٹھوعہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس برس کچھ ملی ٹنٹ دراندازی کے ذریعے اس پار آنے میں کامیاب ہوئے تاہم دراندازی کے واقعات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جموں و کشمییر میں 56 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک کئے گئے اور چند ابھی بھی سرگرم ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس نے جموں و کشمیر میں نارکو ٹیرر کے خلاف زبردست مہم شروع کی ہے ۔ انہوں نے ہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان نشے کی لت میں پڑ رہے ہیں اور پولیس اس بدت کو نیست نابود کرنے کے کام میں لگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے نارکو ٹیرر کے خلاف اپنی کاروائ کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات اور ہتھیار برآمد کئے ہیں ۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس سٹیٹ انویسٹگیٹنگ اینجنسی سے مل کر نارکو ٹیرر معاملات کی چھان بی کر رہی ہے اور ہر اس شخص کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو منشیات کے کاروبار سے جُڑا ہو۔




    انہوں نے کہا کہ منشیات خاصکر نارکو ٹیرر پولیس کے لئے ایک بڑا چلینج ہے اور اس کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جارہا ہے۔ اہوں نے کہا کہ پولیس جموں و کشمیر سے اس بدت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کچھ صحافی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث پائے جانے پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور ہر اس شخص کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو دہشت گردانہ کاروائوں میں ملوث پایاجائے گا۔

    (رپورٹ: رمیش امباردار)
    Published by:Sana Naeem
    First published: