ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بانڈی پورہ کے حاجن مدون علاقے میں دست و قے کی  بیماری پُھوٹ پڑی، علاقے کے درجنوں افراد بیمار

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں درجنوں افراد دست و قے کی بیماری میں مبتلا ہیں اور لوگوں کو علاج و معالجے کے لئے سمبل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

  • Share this:
بانڈی پورہ کے حاجن مدون علاقے میں دست و قے کی  بیماری پُھوٹ پڑی، علاقے کے درجنوں افراد بیمار
بانڈی پورہ کے حاجن مدون علاقے میں دست و قے کی  بیماری پُھوٹ پڑی، علاقے کے درجنوں افراد بیمار

بانڈی پورہ کے حاجن مدون علاقے میں دست و قے کی بیماری پُھوٹ پڑی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں درجنوں افراد بیمار پڑ گئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ حاجن تحصیل کے مدون پرنگ گُنڈ پرنگ نامی بستیوں میں پچھلے دو روز سے درجنوں افراد اچانک دست و قے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے اور ان بیماروں کا علاج مقامی میڈیکل اسٹوروں پر ہی کیا گیا۔ تاہم جوں ہی محکمہ صحت کو اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے علاقے میں ایک میڈیکل ٹیم کو روانہ کیا۔


مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں درجنوں افراد دست و قے کی بیماری میں مبتلا ہیں اور لوگوں کو علاج و معالجے کے لئے سمبل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا علاج مقامی بستیوں میں ہی کیا جارہا ہے۔ ادھر مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ علاقے کی واٹر سپلائی اسکیم سے انھیں آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے اور اسی وجہ سے علاقے میں دست و قے کی بیماری پُھوٹ پڑی ہے۔ مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ جس واٹر سپلائی اسکیم سے انھیں پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ آج سے کئی سال قبل تعمیر کی گئی ہے اور آج تک اس واٹر سپلائی اسکیم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔


مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واٹر سپلائی اسکیم کو اپ گریڈ کیا جائے اور انھیں فراہم کئے جارہے پانی کے نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے جائیں۔ ادھر محکمہ صحت نے علاقے میں دست و قے کی بیماری پُھوٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں کو علاج کے لئے سمبل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا علاج گھروں میں ہی جاری ہے۔ تاہم محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پانی کی ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کیا واقعی آلودہ پانی سے علاقے میں بیماری پُھوٹ پڑی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 05, 2020 02:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading