جموں: موجودہ صورتحال میں ڈرون کےخطرات دنیا میں سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ان باتوں کا اظہار بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی سرحد اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ نے کہا، "بی ایس ایف کے دستے ملک دشمن عناصر کےکسی بھی ناپاک حرکت سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور کافی مضبوط ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نےسوچیت گڑھ سیکٹر میں آکٹرائے پوسٹ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، "ڈرون کے خطرات موجودہ حالات میں سب سے بڑے چیلنج ہیں اور بی ایس ایفاس چیلنج کو بہت ہی باریک بینی سے ہینڈل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مؤثر طریقے سے اور اینٹی ڈرون سسٹم بنائے جا رہے ہیں۔ اور وہ بین الاقوامی سرحد پر نصب ہے۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی بی ایس ایف سرجیت سنگھ نے انتظام کی پیچیدگیوں کے بارے میں موجودہ سیکیورٹی کے تحت سرحدی علاقہ اور منظرنامہ سے ڈی جی کو بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔جموں وکشمیر کے عوام کو مذہب، زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ہورہی سازش: فاروق عبد اللہبی ایس ایف کو درپیش حالیہ خطرات جموں آئی بی ڈی کے بورا، آئی جی کے ہمراہ بی ایس ایف، جموں فرنٹیئر اور دیگر افسران،بی ایس ایف چیف نے بھی سرحد کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران تربیت یافتہ بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک تقریب میں اپنے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ تربیت یافتہ بی ایس ایف جوان اورخواتین نے شاندار پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بینڈ بجا کر تماشائیوں کے دل جیت لئے۔ حب الوطنی کی دھنیں خوب سنائی دیں۔ ڈی جی بی ایس ایف نے بات چیت کرتے ہوئے فوجیوں کی تعریف کی۔ بی ایس ایف جوانوں کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت کے لئے پُرعزم ہونے پر فوجیوں کو بھی داد دی۔
دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں جموں کے راج بھون میں میٹنگ ہوئی، جس میں سیکورٹی اور موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی جی بی ایس ایف نے یقین دلایا کہ بی ایس ایف کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح لیس ہے اور مخالفین کے مذموم اور ناپاک عزائم کو شکست دیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔