کشمیر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ کے بن مکہامہ میں ایک جواں سال لڑکی اور اس کی فیملی پر حملہ کرنے والے 06 ملزمان کو بڈگام پولیس نے گرفتار کیا۔ بڈگام پولیس نے اس معاملے کو لے کر ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بون مکھامہ ماگام میں مقامی سڑک کی تعمیر کے تنازعہ پر ہاتھا پائی ہوئی، جس میں عبدالخالق پرے ولد غلام محمد، محمد رمضان پرے ولد غلام محمد پرے اور بشیر احمد پرے ولد محمد مقبول پرے زخمی ہوگئے۔
ایک خاندان کے افراد نے عبدالرشید پرے کے گھر پر حملہ کیا۔ واقعہ کے دوران عبدالرشید پرے کی بیٹی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) عمر 16 سال اس کے سر پر کسی بھاری چیز سے مارا گیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ زخمی کو ایس ڈی ایچ ماگام منتقل کیا گیا اور بعد میں اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کا بی جے پی کو سخت چلینج
پولیس نے ایف آئی آر نمبر *64/2022* قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں واقعہ کے متعلق کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کیس میں اب تک 06 ملزمان کو پولیس نے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر میں آپسی جھگڑوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے تشویش کی لہردوڈ رہی ہے۔ ایسے معاملات میں کچھ انسان تیش میں آکر قتل وغارت پر بھی اتر آتے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے اصلاحی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔