ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ضلع الیکشن افسر انشل گارگ نے دوبارہ ووٹ شماری کی عارضی کے بعد کئے احکامات صادر

اننت ناگ کی پی ڈی پی قبضہ والی لارنو ڈی ڈی سی نشست پر دوبارہ ووٹ شماری کے احکامات۔ پی ڈی پی نے محض 7 ووٹوں سے اس بلاک نشست کو اپنے نام کیا تھا۔

  • Share this:
ضلع الیکشن افسر انشل گارگ نے دوبارہ ووٹ شماری کی عارضی کے بعد کئے احکامات صادر
ڈی ڈی سی انتخابات

اننت ناگ :- ضلع الیکشن افسر اننت ناگ انشل گارگ نے لارنو بلاک کی ڈی ڈی سی نشست پر دوبارہ ووٹ شماری کے احکامات صادر کیے ہیں۔ اس نشت کی ووٹ شماری جموں کشمیر کے حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد 22 دسمبر 2020 کو ہوئی تھی۔ جسکے تحت پی ڈی پی کی خالدہ بی بی  نے پی اے جی ڈی کی مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے محض 7 ووٹوں سے اس نشست کو اپنے نام کیا تھا لیکن اسی وقت خالدہ کی نزدیکی حریف آزاد امیدوار ساجدہ بانو نے ووٹ شماری پر اپنے اعتراضات ظاہر کئے اور اس سلسلے میں ضلع الیکشن افسر اننت ناگ کو ایک تحریری شکایت بھی پیش کی جس کے بعد ڈیوژنل کمشنر کشمیر کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا گیا۔


ساجدہ نے اپنی عرضی میں لکھا تھا کہ ووٹ شماری کے دوران انکے کئ ووٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر رد کۓ گئے۔ تاہم فاتح امیدوارو خالدہ بی بی نے ان سارے دعوؤں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا تھا انکا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات جسطرح سے شفاف طریقے سے انجام دئے گئے اسی طرح سے ووٹ شماری کے عمل کو بھی شفاف و منصفانہ طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔




ادھر ایڈیشنل کمشنر کشمیر کی ہدایت کے بعد ضلع الیکشن افسر اننت ناگ انشل گارگ نے لارنو بلاک کی ڈی ڈی سی نشست پر دوبارہ ووٹ شماری کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ جسکے لیے تمام تر انتظامات و تیاریاں مکمل کر دی گئ ہیں اور 5 فروری 2021 کو اب نئے سرے سے لارنو بلاک کےلئے  ووٹ شماری کے عمل کا آغاز ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے تمام ابزرورس و مائیکرو ابزرورس اور دیگر عملے کو ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لارنو بلاک کوکرناگ اسمبلی حلقہ انتخاب کا ایک اہم ترین بلاک تصور کیا جاتا ہے جبکہ ڈی ڈی سی انتخابات میں یہ نشست خواتین کے لیے مخصوص تھی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 04, 2021 10:42 PM IST